PDA

View Full Version : سوال64:معشوق سے ملے پیارکابہترین استعمال؟



Admin-2
03-06-2017, 09:54 AM
سوال64: عاشق اپنے معشوق سے ملے ہوئے پیار کو کیسے بہترین طریقے سے استعمال کرسکتا ہے؟
جواب
معشوق اپنے پیار محبت کی صورت میں عاشق کو ایک تلوار دیتا ہے ۔اور عاشق اپنی ذات، نفس سے لڑنے کے لیے اس تلوار کو استعمال کرتا ہے۔ جب بھی کوئی معاملہ سامنے آئے اور باطل کا حملہ ہوتو اس لمحے پیار کی تلوار چلتی ہے۔ عاشق ڈٹ کے کھڑا ہو جاتا ہے تو باطل کی گردن کٹ جاتی ہے۔ اور وہی نفس اور ذات جو اس کو نچا رہے ہوتے ہیں اس کے اشارے پر ناچنے لگتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ بھی بہترین ہے کہ اس پیار کی دولت کو وہ آگے لوگوں میں بانٹے ۔جتنا آگے بانٹے گا اتنا ہی اس کو مزید پیار ملے گا۔ معشوق کا پیار طاقت ہے۔ اس طاقت کو استعمال کر کے معشوق کی پیروی میںلوگوں کی بھلائی اور بہتری کی راہ آسان کرنے کے لیئے استعمال کرنا بہترین ہے۔