PDA

View Full Version : سوال69: منفی اثرات سے کس طرح بچا جاسکتا ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 09:59 AM
سوال69:جب دل کا یہ یقین ہو کہ معشوق ہمیشہ عطا کرتے ہیں وہ کبھی چھوڑ تے نہیں تو اس یقین کے منفی اثرات سے کس طرح بچا جاسکتا ہے؟ اس کا مثبت اثر کیسے ہوگا؟
جواب
اپنے معشوق پر یقین ضرور ہوکہ وہ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ مگر اس یقین کو آڑ بنا کر ہم نے اپنی کوشش کو سست یا ترک نہیں کردینا ہوتا ہے۔ ہم اپنے معشوق کے ہی سہارے آگے قدم بڑھاتے ہیں۔ مگر اس یقین کو اپنی کمزوری نہیں بنا لینا اور عیش نہیں کرنی کہ بس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں اور عطا کی وجہ سے سب ملتا جائے۔ اس عطاپر یقین کی وجہ سے ہم کوشش سے ہاتھ اٹھا لیتے ہیں۔ عطا پر یقین رکھنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوشش چھوڑ دیں۔ اس عطاکے پانے کے لیے ہمیں اپنی سی کوشش تو جاری رکھنی ہے۔ چاہے کہ وہ عطا ہماری کوشش کا نتیجہ نہیں
ہوتی اور نہ ہی عطا ہونے کے لیے ہماری کسی کوشش کا ہونا ضروری ہے ۔مگر آخر ہم بھی تو سفر میں آگے بڑھنے کی طلب اور جنون رکھتے ہیں تو اس طلب اور جنون کی وجہ سے ہی کوشش بھی جاری رہنی چاہیے تاکہ عطا کی لاج نبھانے کی توفیق بھی ملے۔اگر ہم صرف سستی کے مارے اس انتظار میں رہیں کہ جو نصیب میں ہوا عطا ہوجائے گاتواس کا مطلب ہوا کہ ہمارے لیے نہ سفر کی اہمیت ہے اور نہ ہی سفر کو آگے بڑھانے کے لیئے ہمیں کسی عطا سے سروکار ہے ۔ہم بس محض سوچوں کی حد تک ہی سفر چلا رہے ہیں اور ہمارا عمل بے کار ہے۔ اس لیے عطا پر یقین ضرور رکھیں مگر عمل سے ہاتھ نہ اٹھائیں۔ کیونکہ سفر مسلسل جستجو کا نام ہے اور جستجو میں عمل ضروری ہے۔