PDA

View Full Version : سوال70:دل کے احساس کو خالص کیسے رکھیں؟



Admin-2
03-06-2017, 10:00 AM
سوال70: اگر کبھی معشوق کی رضا کے لیے کوئی بہت منفرد سٹیپ لیا ہو تو اس وقت اندر دل کے احساس کو خالص کیسے رکھیں؟
جواب
معشوق کے لیے کوئی بھی کام کریں اور وہ کتنا ہی منفرد ہو ...مگر اگر اس کام کو کرتے ہوئے دل میں یہ یقین نہ ہو کہ یہ کام کروایا جارہا ہے... بلکہ اس کی بجائے خود پر یقین ہو کہ میںنے کوئی کمال کر لیا تو اندر کھوٹ آگیا۔یہاں صرف معشوق کی طرف سے اس عطا کردہ طاقت پر ہی یقین ہوکہ انھوں نے کروالیا۔ اپنے زور بازو پر بھروسہ نہ ہو۔