PDA

View Full Version : سوال74: عشق میں سچا ہونا کیوں ضروری ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 10:09 AM
سوال74: عشق میں سچا ہونا کیوں ضروری ہے؟
جواب:
ہمیشہ سچے سچے ہوکے چلنا ہی عشق کی اولین ڈیمانڈہے۔ اگر کہیں کسی بھی جگہ معشوق کے دل کے ساتھ عاشق کے دل کا رابطہ نہ رہا ۔ عاشق کو اپنے دھیان کا دھیان نہ رہا تو بجائے یہ پردہ ڈالنے کے کہ عاشق کہے کہ اسے معشوق کا احساس رہا... اور اس نے جو کیا اس احساس میں کیا کہ معشوق ساتھ ہیں، تو یہ گند ہوگا۔اس کے بجائے یہ سچ کہنا بہتر ہے کہ دھیان کا دھیان نہ رہا۔ سچ بولنا ضروری ہے ۔ ورنہ خول چڑھانا معشوق اور عاشق کے بیچ دوری پیدا کرتا ہے۔