PDA

View Full Version : سوال75:دیکھا دیکھی محبت کے انداز ؟



Admin-2
03-06-2017, 10:12 AM
سوال75: جب دوسروں کی دیکھا دیکھی معشوق کے لیئے محبت کے انداز اپنائے جائیں تو اس وقت اندر خالص پن ہوتا ہے یا نہیں؟
جواب
اگر عاشق کسی دوسرے عاشق کے جذبے اور عشق کو دیکھ کر کوئی ایسا عمل کرنے کی کوشش کرے جس سے اس کو اپنے معشوق کی محبت اور رضا پانے کا احساس ہو تو اس میں حرج نہیں ۔مگر اس کے ساتھ خیال رہے کہ وہ جو کرے اس کا اپنا عشق کا رنگ متاثر نہ ہو وہ جو کرے عشق میں خالص ہو کر صرف معشوق کی خوشی کے لیئے کرے۔ محض دیکھا دیکھی کچھ بھی کرنا ناخالص پن ہوگا اور اس سے عشق کے سفر میں کوئی فائدہ حاصل نہ ہو گا۔