PDA

View Full Version : سوال76:معشوق کو کس احساس میں چاہا جائے؟



Admin-2
03-06-2017, 10:13 AM
سوال76: عشق میں معشوق کو کس احساس میں چاہا جائے؟
جواب
معشوق کو اس لیئے چاہیں کہ وہ صرف آپ کا ہے۔ کوئی آگے ہے یا پیچھے، کسی کا سفر کہاں جا پہنچا ہے اس بات سے بے نیا ز رہو اوریہ یقین رکھو کہ آپ کا اپنے معشوق سے جو رشتہ اورقربت ہے وہ صرف آپ کی ہی ہے۔ عاشق کا یہی یقین عشق کو خالص رکھتا ہے۔ جب نظر کسی آگے یا پیچھے والے پر گئی تو عشق میں خالص پن نہ رہا کیونکہ عاشق کی نظر تو صرف معشوق پر ہونی چاہے۔