PDA

View Full Version : سوال77:ہرکوشش کا مرکز معشوق کیسے ہوں؟



Admin-2
03-06-2017, 10:14 AM
سوال77: عاشق کی ہر لمحہ کی کوشش کا مرکز معشوق کیسے ہوسکتے ہیں؟
جواب
عاشق کی جہد مسلسل صرف اس لیے ہوتی ہے کہ وہ کیا ایسا کرے کہ ”معشوق دیکھے مسکرا کر.... “اگر اس کی کوششوں کا زاویہ اس کے علاوہ کہیں ہوتو یہ عاشق کے عشق کا خالص پن نہیں۔ اس کے دل میں ضرورکوئی ناخالص پن ہوگا۔ وہ دنیا میں پھنسا ہوگا یا کسی ایسی شے میں.... جو اس کی ساری پاور اور جذبہ صَرف کروارہی ہوگی۔ اب معشوق کے علاوہ کہیں بھی جذبہ اور تڑپ یا شدت کا لگنا عاشق کے لیے خود کو چیک کرنے کا وقت ہے کہ وہ کہاں اپنا جذبہ لگار ہا ہے۔ جہاں معشوق کا احساس موجود نہیں اس شے کو اپنی کوشش کا مرکز بنا لینا عشق میں کمی کرتا ہے۔