PDA

View Full Version : سوال82: عاشق کی اندر کی دوڑ کس کے لیے؟



Admin-2
03-06-2017, 10:18 AM
سوال82: عاشق کی اندر کی دوڑ کس کے لیے ہوتی ہے؟
جواب
اگر کبھی پر ہجوم، سٹرک پر رک کے کچھ لمحوں کو جائزہ لیں تو احساس ہوگا کہ ایک بے مقصددوڑ جاری ہے۔ سب بھاگے چلے جارہے ہوتے ہیں۔ عاشق اس سارے ہجوم کا حصہ ہوتے ہوئے بھی تنہا ہوتا ہے۔ وہ ہجوم میں اکیلا ہوتا ہے۔ اس کا ظاہر کسی بھی حال میں ہو مگر وہ اندر سے اپنے ایک کے ساتھ جڑا ہوتا ہے اور اسی ایک کے ساتھ اندر بھاگ رہا ہوتا ہے۔ اسی لیے تو اس کے دل کو چین اور روح کا قرار میسر نہیں ہوتا وہ قربت کی چاہ میں اور سے اور آگے دوڑتا ہے اور اس بامقصد دوڑ میں عاشق کبھی رکتا نہیں۔ کیونکہ رک جانے کا مطلب ہے کہ سفر کا رک جانا۔ عاشق تو پل پل سنگم کے لیے دوڑ ا چلا جاتا ہے۔