PDA

View Full Version : سوال84:معشوق کے دیدار کی خواہش درست ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 10:23 AM
سوال84: کیا عاشق کے اندر معشوق کے دیدار کی خواہش پیدا ہونا درست ہے؟
جواب
اگر کسی وقت ظاہر کے دیدار کی خواہش پیدا ہو تو وہ خواہش پیدا ہونا غلط نہیں۔ اس کی وجہ سے بے یقینی یا مایوسی میں جاناغلط ہوگا۔ اس چاہت کو ختم بھی نہیں کرنا اس کو معشوق کے تابع کرنا ہے۔عشق مسلسل ہجر بھی ہے۔ یہ عشق کا رنگ ہے۔ عشق میں عاشق کے دل میں دیدار کی چاہ اٹھنا اور عاشق کا تڑپنا بھی ایک انمول احساس ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اندر تڑپ ہے ۔اور چاہے اس وقت دیدار ہو یا نہ ہو مگر یہ تڑپ عاشق کو قربت دلوائے گی۔ اگر عاشق معشوق کی خاطر اندر سے اپنا آپ سنو ارے تو پھر معشوق کی طرف سے جب کرم کی نظر ہوگی عاشق کو اپنے معشوق کادیدا ر بھی عطاہوگا ۔ عاشق ہر لمحے اس تڑپ کی وجہ سے قربت کا سفر بھی طے کرتا جائے گا۔ اب چاہے اسے حشر تک بھی دید کے لمحے کا انتظار کرنا پڑے توعاشق اپنے عشق کی تڑپ میں اپنے معشوق کی دید کے لیئے محو انتظار رہے گا۔ اور راضی برضا رہ کر عشق کے سفر میں آگے بڑھتا چلا جائے گا۔