PDA

View Full Version : سوال85: عاشق کی مجبوری کیا ہوتی ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 10:24 AM
سوال85: عاشق کی مجبوری کیا ہوتی ہے؟
جواب
عاشق اپنے عشق سے مجبور ہو کے ہر لمحہ قربت پانے کی دھن میں آگے سے آگے سفر جاری رکھتا ہے۔ اور ایسا کرنے کے لیئے معشوق کی دی ہوئی پاور کو استعمال کرکے وہ عمل کرنے پر مجبور ہوتا ہے کیونکہ عاشق بنا عمل کے عشق نہیں کرسکتا۔ وہ معشوق کی رضا کے لیے عمل کرے گا۔ جتنا کوئی عاشق بے بس ہوگا مجبور ہوگا اتنا ہی اس کا دل معشوق کی مرضی کے تابع ہوگا۔ سانس بھی اپنی مرضی سے نہیں لے سکے گا۔ اب یہ نہیں کہ سانس نہیں آئے گی بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر سانس کو عمل سے روانی ملے۔ جیسے معشوق کی رضا ہو ویسا عمل ہی دل کی دھڑکن کو معشوق کے تابع کرتا ہے۔ یعنی عاشق جب مجبور ہوتاہے تو وہ خود کو معشوق کی قید میںدے دیتا ہے۔ اور وہ ظاہر کی قید نہیںہے بلکہ عمل کی قید ہے۔ہر لمحہ عشق کے تقاضے پورا کرنا یہی عاشق کی مجبوری ہے۔ جو اسے عمل پر مجبور کئے رکھتی ہے اور سفر کو آگے بڑھاتی ہے۔