PDA

View Full Version : سوال86: عشق میں بے باکی سے کیا مراد ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 10:24 AM
سوال86: عشق میں بے باکی سے کیا مراد ہے؟
جواب
عشق میں بے باک ہوجانے سے مراد کسی بھی طرح کی ظاہر کی بے باکی نہیں ہے کہ عاشق بے خوف ہو ...بنا کسی لحاظ کے ...بے لگام ہو کے ...جو مرضی کرتا پھر ے گا تو یہ اس کی بے باکی ہوگی۔اصل میں عشق کی بے باکی اندر کی بے باکی ہے۔ عشق میں معشوق کے سامنے اپنا آپ کھول کر رکھ دینا یعنی عاشق کا اپنی ذات نہ بچانا یہی بے باکی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا آپ پیش کرتا ہے۔ اسے عزت و بے عزتی کی پھر پرواہ نہیں رہتی۔وہ ذات سے بالاتر ہوکے کسی کے بھی سامنے غلطی تسلیم کرتے ہوئے جھجکتانہیں۔ اسے پرواہ یا خوف ہوتا ہے تو صرف معشوق سے دوری کا .....وہ اسی لیے قربت کی راہ میں رکاوٹ بننے والی ہرشے کو ہٹا ڈالتاہے۔ اندر کی گندگی اور غلاظت کوتسلیم کرکے وہ معشوق کے سامنے اپنا آپ کھول کر رکھ دیتاہے ۔ اپنی حقیقت نہیں چھپاتا اور یہی عشق میں عاشق کی اصل بے باکی ہے۔