PDA

View Full Version : سوال89:درد کا احساس کیسا ہوتا ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 10:30 AM
سوال89: عشق میں درد کا احساس کیسا ہوتا ہے؟
جواب
اکثر سنتے ہیں کہ عاشق کے رات کے وقت ٹکڑے ٹکڑے ہوئے پڑے ہوتے ہیں اور صبح وہ ٹکڑے پھر سالم ہوجاتے ہیں۔ تو دراصل یہ عشق کا درد ہوتاہے جو اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتاہے۔ یہ ایسادردہوتا ہے کہ جیسے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہوئے ہوتے ہیں ...جیسے جسم چر رہا ہو ...ایک ایک رگ و ریشہ چر رہا ہوتا ہے... ایسا درد ہوتا ہے۔ اور جتنا یہ درد تمہارے دل سے اندر ہی اندر رگ و ریشہ میں پھیلتا جائے گا اتنا عشق اعلیٰ ہوتا جائے گا۔ اور تب یوں ہوتا ہے کہ تن من پرزے پرزے اورلیر ولیر ہوا ہوتا ہے۔