PDA

View Full Version : سوال90:معاملات میں دل معشوق سے کیسے جوڑیں؟



Admin-2
03-06-2017, 10:33 AM
سوال90: روز مرہ روٹین کے معاملات میں دل کو معشوق کے ساتھ کیسے جوڑ کے رکھا جا سکتا ہے؟ اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟
جواب
جب ہم اپنے ہر احساس کو اپنے معشوق سے جوڑتے ہیں تو گند مارنے سے بچ جاتے ہیں۔ روزمرہ کے معمولات، اٹھنا بیٹھنا، پہننا اوڑھنا غرضیکہ سب کچھ معشوق سے جڑا ہو تو دل کے کھِلے ہوئے احساس محسوس ہوتے ہیں۔ عاشق جب اس احساس میں ہو کہ معشوق کی نظر میں ہوں اور وہ دیکھ رہے ہیں تو یہ احساس ہمیں باقی ہر شے سے آزاد کردیتا ہے ۔جیسے کہ اس بات سے کہ کوئی او رہمیں دیکھ رہا ہے اور پسند کررہا ہے یا ناپسند کررہا ہے۔ ایسے ہی اگر کوئی پسند کرے اور پیار دے تو اس عزت کو بھی اپنے معشوق کی نگاہ کرم کا صدقہ سمجھیں ۔اس عزت کو لوگوں سے وابستہ نہ کریں۔ اگر کچھ اچھا پہننے اور کھانے کو مل جائے تو وہاں کبھی اترانا نہیں ہوتا کہ ہم تو دوسروں سے اچھے ہیں۔ ا س زاویہ سے بھی ذات نہ آئے کہ مجھے باقی لوگوں سے زیادہ اچھا کھانے پینے، پہننے، خرچنے کو مل رہا ۔یہاں بجائے اترانے کے شکر کے احسا س میں جاناہوتا ہے کہ یہ سب تو مالک کا دیا ہے اور عاشق اپنے مالک کے دیے پر اتراتا نہیں بلکہ جھکتا جاتا ہے کہ شکر ہے کہ تو نے مجھے دے رکھا ہے۔ ورنہ یہ سب پانے کے لیے میرامنہ تو نہیں مانگتا تھا ۔ اس طرح سے اندر عاجزی اور شکر کے احساس سے دل کی حالت بھی سیٹ رہے گی اور عمل او رمعاملہ بھی نہیں بگڑے گا۔
عاشق جو بھی کرے جس بھی سیٹ اپ میں ہو وہ ہر عمل اور معاملہ معشوق سے جوڑ کر انہی کی رضا کے لیے انہی کی پاور سے سرانجام دیتاہے۔ عاشق اپنے معشوق کے یقین کے سہارے ہر قدم آگے بڑھاتا ہے۔