PDA

View Full Version : سوال91: عاشق کا ”خوف“ کیا ہوتا ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 10:34 AM
سوال91: عاشق کا ”خوف“ کیا ہوتا ہے؟
جواب
کوئی بھی عاشق چاہے کسی کے بھی عشق کے سفر میں ہو اس کے لیے دنیا کا یا ظاہری خوف باقی نہیں رہتا۔اس کے عشق کی وجہ سے اس کے اندر سے خوف ختم ہو جاتا ہے اگر کہیں بھی اس کے اندرخوف ہے تو پھر وہ ولایت میںنہیں ہے۔ اس کے اندر صرف ایک خوف رہتا ہے اور وہی اس کا سب سے بڑا خوف ہوتا ہے کہ کہیںاپنے معشوق کے لیے وہ کسی بھی تکلیف کا سبب نہ بن جائے۔ اس سے کچھ ایسا نہ سرزد ہوجائے کہ جو اس کے معشوق سے اس کی دوری کا باعث بن جائے۔ اس کے سارے خوف ایک ہی نقطے پر آکر رک جاتے ہیں اور یہی خوف ایک خالص عاشق کا ہوتا ہے۔ ورنہ اس کو اور بھی خوف ہوسکتے ہیں کہ پتا نہیں مجھے فلاں مقام ملے یا نہ ملے۔ اگر یہ خوف ہے تو تب تک وہ ابھی خالص نہیں ہے۔ عاشق کے سفر سے وابستہ خوف ...مقام کے حوالے سے خوف ...بھی ختم ہوجائیں اور صرف ایک نقطہ پر آٹھہریں کہ کہیں کچھ ایسا نہ سر زد ہوجائے جو اس کو اس کے معشوق سے دور کرنے کا سبب بن جائے۔