PDA

View Full Version : سوال92: اپنےامیج سے چھٹکارا کیوں ضروری ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 10:35 AM
سوال92
عاشق کے طور پر اپنے بنائے ہوئے
image
سے چھٹکارا کیوں ضروری ہے؟
جواب
عشق ذات کو مٹا کر خود کو خالص کرنے کا نام ہے۔ یہاں خود کو ”میں کج وی نئی“ کر دینا ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ایک پہلو یہ ہے کہ کبھی ہم اپنے ایک امیج کو برقرار رکھنے کے لیے ذات کی قید میں پھنس جاتے ہیں۔ جب جب اس امیج کوکوشش کرکے برقرار رکھا تو تب تب ذات کی قید میں تھے۔ اپنا کوئی بھی امیج اپنی ذات کی قید ہے۔ اس کی قید سے آزاد ہونے کے لیئے خود دوسروں کے سامنے اپنا امیج توڑ دیں۔ امیج کا بریک کرنا ذات کی قید سے آزادی کا ایک قدم ہوگا۔ مثلاََ آپ کسی محفل میں ہیں اور زیادہ لوگوں سے کھلے دل سے نہ گفتگو کرتے ہیں۔ نہ ہی ان کو قریب آنے کا موقع دیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ آپ کا ایک امیج ہے۔ اور اپنی انا کی وجہ سے آپ اسے ہر جگہ پر برقرار رکھتے ہیں۔ یہاں اپنے امیج میں پھنس کر اگر آپ لوگوں سے بات چیت نہیں کریں گے تو امیج بریک نہیں ہوگا۔ اور ذات سے آزادی نہیں ملے گی۔ اس لیے خود کو اس قید سے آزاد کرنے کے لیے سٹیپ لیں اور امیج بریک کریں۔