PDA

View Full Version : سوال93:دل کا ٹانکا معشوق سے کیسے جوڑیں؟



Admin-2
03-06-2017, 10:37 AM
سوال93: دعا میں دل کا ٹانکا معشوق سے کیسے جوڑا جا سکتا ہے؟
جواب
دعا میں پیش ہوں تو وہاں پہلے سے کوئی پلاننگ نہیں کر لینی چاہیے کہ ہم نے دعا میں ہوش میں رہنا ہے یا ہوش و حواس سے بے گانہ ہوجانا ہے۔ اپنے دماغ کی سوچ لگا کر ایسا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ہاں اگر ایسا ہوکہ ہم اندر سے مرکز سے مضبوط ٹانکے میں ہوں اور یوں محو ہو جائیں کہ اردگرد کا احساس نہ رہے اور اندر ہی اندر دعا میں ڈوبتے چلے جائیں تو وہ درست ہے کیونکہ دعا میں ہم تب ہی ڈوب سکتے ہیں جب روح جسم کا ساتھ چھوڑنے لگتی ہے اور اپنے معشوق کی طرف پرواز کرتی ہے ۔اور یہ تب ہوتا ہے جب روح ذات کے بوجھ سے آزاد ہوتی ہے۔ جتناہمارا اندر سے رابطہ بنتا جاتا ہے اتنی لطافت آتی جاتی ہے۔
جو کوئی جتنا لطیف ہوتا جائے گا اتنا ہی معشوق سے جڑے گا۔ اور معشوق تو ہوتے ہی روح کی لطافت کی انتہا پر ہیں۔ اب جس نے جتنادل کو لطیف کر لیا ہوتا ہے اس کی دعا میں اتنا ہی دل کا رابطہ معشوق سے بنتا ہے۔ اتنا ہی اسے قرب ملتا ہے اور روح پرواز کرکے معشوق سے جاملے گی۔ اس لیے جب بھی دعا میں پیش ہوں تو دل سے معشوق کے ساتھ رابطہ بنائیں اور دماغ کی سوچ لگا کے خود کو ہوش و حواس سے بیگانہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔