PDA

View Full Version : سوال96:چاہتوں سے ہاتھ اٹھانا کیوں ضروری ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 10:48 AM
سوال96: عشق میں چاہتوں سے ہاتھ اٹھانا کیوں ضروری ہے؟
جواب
عشق کے راستے میں جیسے جیسے آگے بڑھتے ہیں تو الفاظ کم ہوتے جاتے ہیں۔ عاشق آخر میں صرف آنکھوں سے ...دل کی زبان سے ...معشوق کے سامنے ہاتھ باندھ کے کہتا ہے کہ جیسے تیری مرضی... عاشق کا اپنا تو کچھ نہیں ہوتا۔اس نے ہر پل دل تسلیم خم کرنا ہوتا ہے۔ وہ اپنی مرضیوں اور خواہشات کومعشوق کے تابع کرتا جاتا ہے۔ چونکہ یہ سب قرب کی منزل کے راستے کی رکاوٹیں ہیں۔ ان سے جتنا ہاتھ اٹھاتے جائیں اتنا ہی آگے بڑھتے ہیں۔ جتنی منزل پر نظر اور قرب کی چاہت زیادہ ہو گی اتنا ہی عاشق خواہشوں اور مرضیوں سے ہاتھ اٹھاتا جاتا ہے ۔ یہی ہاتھ اٹھانا اسے قرب کی راہ پر آگے بڑھاتا ہے۔