PDA

View Full Version : سوال97: معشوق کو ہر لمحہ کیسے ساتھ محسوس کریں



Admin-2
03-06-2017, 10:49 AM
سوال97: معشوق کو ہر لمحہ کیسے عاشق اپنے ساتھ محسوس کر سکتا ہے؟
جواب
جس طرح سے اللہ ہے ...چاہے کوئی مانے یا نہ مانے۔ اور جیسے ایمان کی شرط ہے کہ اللہ پر ایمان لانے کےساتھ اس کے فرشتوںپر، کتابوں پر، رسولوں پر، آخرت کے دن پرایمان لایا جائے۔ اب یہ سب ہیں تو سہی... مگر ان کازبان سے اقرار اور دل سے تصدیق کرنا ہی ہمیں مسلمان کہلاتا ہے۔ ایسے ہی اگر کسی کے دل میں اپنے معشوق سے عشق کی شمع دل میں روشن ہے تووہ کبھی اس روشنی سے خود کو الگ نہیں پائے گا۔ عاشق کو ہر پل معشوق ساتھ محسوس ہوں گے ۔حقیقت میں تو وہ ہر لمحہ ہر جگہ عاشق کے ساتھ ہیں ۔ معشوق دل میں بستے ہیں اور جس کے دل کا یقین مضبوط ہے وہی اس ساتھ کو لمحہ لمحہ محسوس بھی کرے گا۔