PDA

View Full Version : سوال99:معشوق کا پیار ہرمعاملہ میں ہوتا ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 10:53 AM
سوال99: کیا معشوق کا پیار ہر طرح کے معاملہ میں موجود ہوتا ہے؟
جواب
جب کوئی بھی کام ہماری پسند اور خوشی کے مطابق ہو توہم فوراََا سے معشوق کے پیار کا نام دے لیتے ہیں۔ وہاں ہم ظاہر میں ایک طرح سے معشوق کے پیار کی دلیل پکڑتے ہیں اورا س دلیل کے سہارے معشوق کے پیار پر یقین مضبوط ہوتا ہے۔
لیکن جب کبھی معاملہ ہماری پسند اور رضا کے مطابق نہ ہو۔ ہم وہاں معاملہ کو ایک عام انسان کی طرح عشق اور معشوق سے ہٹ کے دیکھنے لگتے ہیں۔ اور اس زاویہ نظر کے بدل جانے کی وجہ سے ہم وہاں معشوق کا پیار نہیں ڈھونڈ پاتے جبکہ ایسا ممکن نہیں کہ معشوق کا پیار کسی معاملہ میں موجود نہ ہو۔ یہ اور بات ہے کہ ہم وہاں وہ پیار ڈھونڈ نہ پائیں صرف اس وجہ سے کہ وہ معاملہ ہماری پسند کے مطابق نہ تھا ۔مزہ تو تب ہے کہ اگر کوئی ہمیںدو تھپڑ بھی لگادے تو دل کہے کہ یہ معشوق کا پیار ہے ۔یہ خیال آئے کہ یہاں ہم گند مارنے والے تھے اس لیے یہاں یہ معاملہ پیش آیا کہ ہم خود کو الرٹ کرکے اس گند سے بچالیں جس کی وجہ سے ہمارے اور معشوق کے درمیان فاصلہ آسکتا ہے۔