PDA

View Full Version : سوال100:عمل میں سستی آئے توکیا کریں؟



Admin-2
03-06-2017, 10:54 AM
سوال100:عاشق کا اپنے معشوق کی کرم نوازی اور لجپالی پر یقین اگر اسکے عمل میں سستی لائے تو وہ کیا کرے؟
جواب
عاشق کے دل کا یقین ہوتا ہے کہ معشوق نے اسے قبول کیا۔ اور وہ جیسا بھی ہے معشوق کبھی اس سے رخ نہیں پھیریں گے۔ ہمیشہ لجپالی فرمائیں گے لیکن ساتھ یہ خیال ضرور رہے کہ عاشق کبھی اس وجہ سے مطمئن یا لاپرواہ نہ ہوجائے۔ اورا س سے اسی امید پر غلطیاں سرزد نہ ہوتی رہیں کہ معشوق تو کبھی ناراض نہیں ہوتے۔ یہ سچ ہے کہ ناراض نہ ہونا معشوق کی صفت ہے مگر خلاف رضائے معشوق نہ کرنا عشق کا تقاضا ہے۔ لہذا یہاں دھیان رہے کہ معشوق کی لجپالی پر یقین ان کی خوشی اور رضا کے مطابق اپنے عمل کو ڈھالنے کی طر ف لے کرجائے۔ نہ کہ ہم صرف یہ امید رکھیں کہ جیسے بھی ہیں قبول کر لیئے جائیں گے۔ اس امید کی بناءپر عمل میں ایسی تبدیلی لائیں جو معشوق کے دل کی خوشی حاصل کرنے کا سبب بنے کیونکہ اصل بات ہی معشوق کے دل کو چھونا ہے۔ معشوق کی صفات پر یقین عاشق کے ظاہر و باطن میں ان کی پسند کے مطابق تبدیلی لانے کا باعث بنے۔