PDA

View Full Version : سوال101: ہر طرح سیٹ اپ معشوق کی طرف سے سمجھنا ؟



Admin-2
03-06-2017, 10:56 AM
سوال101: ہر طرح کے ملے ہوئے سیٹ اپ کو معشوق کی طرف سے سمجھنا کیسے عاشق کے عشق کو بڑھاتاہے؟
جواب
عاشق کے دل کا ایمان ہے کہ اس کی زندگی میں سب کچھ معشوق کی مرضی سے ہوتا ہے۔ اور جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ دراصل عشق بڑھانے اور درد لینے کے لیے پیش آتا ہے۔ اسے جوسیٹ اپ دیا جاتا ہے اسی میں عاشق کے طور پر بہترین کر جانا اسے عشق میں آگے بڑھائے گا۔ لیکن اسی سیٹ اپ میں رہتے ہوئے بہترین کوشش کرنے میں مظلومیت کا عنصر اندر نہ ہو۔ مظلومیت کا احساس اندر آجانا سفر کو متاثرکرتا ہے۔ اس احساس سے بچنے یا خودکو اس میں سے نکالنے کے لیے کسی بھی معاملہ کو نبھاتے ہوئے یقین رکھیں کہ معشوق تو پیار ہی پیار ہیں۔ ان کی طرف سے کسی معاملے میں کوئی تنگی یا زیادتی روا نہیں رکھی جاتی۔ معشوق تو سراپا محبت ہیں ۔ اور اگر معشوق ظالم نہیں تو عاشق مظلوم کیسے ہوسکتا ہے۔