PDA

View Full Version : سوال102:عاشق پاور کیسے وصول کر سکتا ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 10:59 AM
سوال102: معشوق کی طرف سے ملنے والی پاور کو عاشق کیسے وصول کر سکتا ہے؟
جواب
عاشق کو ہر لمحہ معشوق کی طرف سے پاور مہیا ہوتی ہے اس پاور کو استعمال کرکے اسے عشق کا سفر کرنا ہوتا ہے۔ اسے ہر لمحہ ہی پاور تو مل رہی ہے مگر وہ کتنی پاور وصول کرتا ہے یہ اس کے دل کے یقین پر منحصر ہے۔ اگر وہ معشوق کی نظرمیں ہونے کا احساس رکھے گا تو ہر لمحہ پاور وصول کر کے دل کا رابطہ مضبوط بنا سکے گا جس سے اس کے عمل میں معشوق کی رضا کے مطابق تبدیلی آئے گی۔اگر عاشق کے عمل میں کمی بیشی ہو رہی ہوتو اس کا مطلب ہے کہ عاشق کو معشوق کی نظر کا تو احساس ہی نہیں ہے۔ اس نظر کے احساس کی کمی کی وجہ سے ہی وہ معشوق سے دل کا رابطہ جوڑ کر پاور وصول نہیں کر پائے گا اور اس کے عمل میں بھی کمزوری ظا ہرہوگی۔