PDA

View Full Version : سوال103:اچھا سٹیپ ڈسکس کرنا چاہئیے ؟



Admin-2
03-06-2017, 11:00 AM
سوال103: کوئی بھی اچھا سٹیپ لینے پر کیا اسے اپنے استاد یا مرشد سے ڈسکس کرنا چاہئیے ؟
جواب
کبھی بھی اگر کوئی اچھا سٹیپ لیں۔ کوئی معاملہ درپیش ہوتو پہلے اس معاملہ کو ملی ہوئی آشنائی اور دل کی پاور کو استعمال کرتے ہوئے بیسٹ لیول پر نبھانے کی کوشش کریں جیسے کہ اس معاملے کا تقاضا ہو۔ اور پھر مرشد سے شیئر کریں تو ان کو زیادہ اچھا لگے گا ۔اور پھر شئیر کرتے ہوئے اگر اپنے عمل کی کمی بیشی کا ذکر کریں تو یہ خالص پن کی طرف مزید ایک قدم ہوتا ہے۔ اور ساتھ یہ بھی دھیان رہے کہ ایک اچھا سٹیپ لینے پر مطمئن نہیں ہوجانا ہوتا ۔بلکہ عاشق کوئی بھی کام کرکے اسے بھول جاتا ہے اور اگلے ہی لمحہ اگلے سٹیپ کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ اور یوں سفر جاری رہتا ہے۔