PDA

View Full Version : سوال104:سستی کا شکار ہوکر سفر متاثر ہوتا ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 11:03 AM
سوال104: بعض اوقات ہم عشق بھی اپنی مرضی سے کرنے لگتے ہیں اور یوں سستی کا شکار ہوکر سفر متاثر ہو جاتا ہے اس کا نقصان کیا ہوتا ہے؟
جواب:
باطل کا ایک حملہ یہ بھی ہے کہ عاشق سست روی کا شکار ہوجائے۔ اور اپنی مرضی سے عشق چلانے لگے۔ عشق میں تو پیروی سب سے ضروری ہے ۔اگر عمل میں اس پیروی کا رنگ نظر نہیں آرہا تو یقینا عاشق کے اندر جذبے کی کمی ہے اور وہ اس کی اہمیت سے ناواقف ہے۔ اور عشق کے سفر میں عشق کے جذبہ کی کمی اور اس کی اہمیت سے ناواقفیت عاشق کو ناکارہ بنا دیتی ہے۔اور ناکارہ او رسست انسان عشق کا نام تو لے سکتا ہے پر
حقیقتا
وہ بامشکل محبت بھی چلا پائے گا۔ ایسا عاشق عشق تو کرنا چاہتا ہے مگر عشق کے تقاضوں کو نہیں نبھانا چاہتا ۔اگر اسے ایسے ہی سستی کاہلی سے بیٹھنا پسند ہوتو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے ہونے والے نقصان سے نابلد ہے۔جیسے ہی اسے نقصان کا اندازہ ہو گا وہ ضرور کسی نہ کسی طرح سے مرکز /استاد سے رابطہ میں آئے گا ۔اورعشق کے سفر کی اہمیت کا احساس اس کے اندر اترتے ہی وہ دوبارہ اپنے سفر پر رواں ہوجائے گا۔ جب اندر سے کسی بھی طرح سے اہمیت اور ترجیحات بدل جائیں تو عاشق کے عشق کا سفر سست روی کا شکار ہوتا ہے۔ اور یہی چیز عشق کے سفر میں نقصان کا سبب بنتی ہے۔