PDA

View Full Version : سوال106:پاور میں کمی ہو تو کیا کریں؟



Admin-2
03-06-2017, 11:06 AM
سوال106: کبھی کبھی ہم خود کو بہت پاور میں محسوس کرتے ہیں اور کبھی خود کو اندازہ ہو رہا ہوتا ہے کہ اب پاور میں کمی آگئی ہے۔ جب یہ احساس ہو تو کیا سٹیپ لیں؟
جواب
جس طرح سے موبائل کوآف کرکے چارج کریںتو وہ جلدی چارج ہوجاتاہے۔ اور پھر جب وہ مکمل چارج ہوجاتا ہے تو وہ استعمال ہونے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ اور جب پھر استعمال ہوتا ہے تو دوبارہ چارجنگ کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایسے ہی جب ہم اپنے سفر کا آغاز کرتے ہیں تو مختلف قسم کی پاور کے ذرائع (نماز ، دعا، استاد یا مرشدسے رابطہ، کلام، تلاوت، سجدہ) سے جڑے رہنا ہمیں پاور دیتا ہے۔ اس پاور کو ہم عمل میں استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں اور زیادہ پاور ملتی جاتی ہے۔ اگر ہم اپنی حاصل کردہ پاور کو استعمال نہ کریں تو چاہے کہ اس میں سے کسی بھی ذریعہ کے ساتھ اٹیچ بھی ہوں تو بھی پاور تو ملے گی مگر ہم اس کو اپنے اندر جذب نہیں کر سکیں گے۔ جیسے کہ ہم اگرمکمل چارج ہوئی بیٹری کو اگر چارجر کے ساتھ لگائیں تو اس میں مزید پاور نہیں جا سکے گی۔
ہم مرکز سے جڑے رہیں تو وہاں سے وصول کی جانے والی پاور ہمارے معاملات میں استعمال ہوتی ہے اور مزید ملتی جاتی ہے۔ مرکز سے جڑے رہنے کے لیے تیزی سے ورکنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ وہاں سے ملنے والی پاور ہمیں چارج کر دیتی ہے۔ اگر اس پاور کو ہم استعمال نہیں کریں گے تو رابطہ بنانا مشکل ہوجائے گا۔ اب ہم جتنا تیزی سے اندر کو خالی کریں گے یعنی ذات پر کام اور لوگوں کے ساتھ ورکنگ میں اس پاور کو استعمال کریں گے اتنی ہی مزید پاور وصول بھی کرتے جائیں گے۔