PDA

View Full Version : سوال107: کیادل ہر پکار کو سن سکتا ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 11:07 AM
سوال107: کیاہمارا دل ہر لمحہ معشوق کی طرف سے آنے والی محبت کی پکار کو سن سکتا ہے؟
جواب
ہم صدا پر تب ہی دل سے اٹھتے ہیں جب ہمیں بلانے والے سے محبت ہو ۔ہمارے دل میں اس کی اہمیت، محبت اور اطاعت کاجذبہ ہو ...یہ احساس ہو کہ وہ مجھے پکار رہا ہے... کیونکہ وہ نوازنا چاہ رہا ہے ...اس انداز میں بھی اپنی نظر کر کے قریب بلا رہا ہے... اس معراج میں ملاقات کا مزہ ہے... دل کا یہ یقین ہو کہ اس نے یہ خاص وقت بھی ملاقات کے لیے عطا کیا ہے کیونکہ ماہی دل کو دیدار عطا کرتے ہیں۔ ہم ظاہر کی آنکھ سے نہیں دیکھتے پر وہ سامنے ہوتے ہیں اور صدا دیتے ہیں کہ آﺅ پیارے قریب آﺅ۔ ایسے میںجس دل کو ماہی سے محبت نہیں... رغبت نہیں... قربت نہیں... اسے نہ یہ صدا سنائی دے گی... نہ ہی یہ عطا نصیب ہوگی۔ اس لیے عاشق کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اس کی محبت کو دل میں اتاریں جس کے لیے دل دھڑکتا ہو۔ اور پھر قدموں کی رفتار کو دل کے تابع ہوتادیکھیں۔