PDA

View Full Version : سوال109: عشق میں تیزی کیسے آتی ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 11:10 AM
سوال109: عشق میں تیزی کیسے آتی ہے؟
جواب
ذات پر کام کے حوالے سے جلدی پوائنٹ پکڑنا اور ان پر کام کر کے خود کو خالص کرتے جانا ضروری ہے۔ ہر پل قربت کے موقعے کی کھوج میںرہنا.... ادائیں بدل کر معشوق کا دل چھونا ...عمل میںان کی ا طاعت کا رنگ بھرنا ...اندر باہر سے خالص ہونا ....معشوق کے احساس کی پیروی کرتے ہوئے معشوق کے دل کو چھو جانا.... عشق میں تیزی لاتا ہے۔
جب منزل معشوق ہوں تو اس راستہ پر چلتے ہوئے کسی بھی قسم کی غلطی کے باعث جب دل کے آئینے میں تصویر دھندلا جائے تو اس کوشش میں لگ جانا کہ ایسا کیوں ہوا ....اور اس کی وجہ کو کھوج نکالنا ....اور اس کو ختم کرنے کی کوشش کرنا..... تاکہ دل کا شیشہ صاف ہو اور اسمیں محبوب کی صورت نظر آئے .....یہ تیزی ہے۔
اسی طرح سے معشوق کو جو انداز پسند ہو.... وہ ادائیںدکھانا.... ان کا اٹھنا بیٹھنا ....چلنا پھرنا.... بات چیت..... ہر انداز کو..... اپنے اندر اتار لینا..... اور اپنا لینا ہی عشق میں عاشق کی تیزی ہے۔