PDA

View Full Version : سوال110:عشق میں عمل کی اہمیت کیا ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 11:11 AM
سوال110:عشق میں عمل کی اہمیت کیا ہے؟
جواب
عشق میں معشوق کی پیروی میں ان کی رضا کے لیے عمل کرنا بھی عشق کو اندر سے بڑھاتا ہے۔ اور جب تک عشق میں عمل نہیں آئے گا وہ عشق تو نہ ہوا ۔جب ذات پر کام کرتے ہوئے عمل میں تبدیلی آئے گی۔ اسی سے اندازہ ہوگا کہ ذات سے نکل کر معشوق کی طرف کتنا بڑھ رہے ہیں۔ عمل بدلے گا توعشق بڑھے گا۔ کیونکہ عشق میں عاشق نے....’ ’میں سے تُو“...ہو جانا ہوتا ہے۔ اور میں یعنی ہماری ذات ہماری اند رکی سوچ، احساسات اور باہر کے عمل میں مختلف پہلوﺅں سے نظر آتی ہے۔ اس سے پہلے ہر طرح سے اپنی میں کو ختم کرنا ہے اور اس کے لیے عمل ضروری ہے۔ کیونکہ عشق باتوں تک محدود نہیں یہ تو ہر پل، ہر عمل، ہر ادا سے جھلکتا ہے۔ جتنا عاشق اپنی زندگی کے معاملات میں ” تُو ہی تُو“ کرتا جائے گا اتنا ہی اس کا عشق پھیلتا جائے گا۔ وسیع ہوتا جائے گا۔