PDA

View Full Version : سوال 112: ذات پر کام اور ٹیسٹ میں فرق کیسے؟



Admin-2
03-06-2017, 11:14 AM
سوال 112: عشق کے سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے ذات پر کام اور ٹیسٹ میں فرق کیسے کیا جاسکتا ہے؟
جواب
ہم اپنے عشق کے سفر میں ذات پر کام بھی کرتے ہیں اور عاشق کو آزمائش سے بھی گزرنا ہوتا ہے۔ مگر ہر معاملے کی نوعیت دیکھ کر پرکھنا چاہیے کہ اس میں ذات پر کام کرنا ہے یا یہ معاملہ ایک آزمائش کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ہر معاملے میں لیا ہوا سٹیپ ضروری نہیں کہ عشق میں بھی آگے لے جائے اور آزمائش کے طور پر سامنے آیا ہو۔ آزمائش عشق کے حوالے سے ہوتی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو 90فیصد کام ذات کے حوالے سے ہی ہوتا ہے۔ اور ہمیں مختلف معاملات میں ذات کے پوائنٹ پکڑ کر ان پر کام کرنا ہوتا ہے مگر ہم عموماََ ذات پر کام اور ٹیسٹ کو آپس میں گڈ مڈ کردیتے ہیں۔ کسی بھی ٹیسٹ میں اصل آزمائش اپنا دل بچانا ہوتا ہے۔ ٹیسٹ میں کسی قسم کی ناگواری یا دل پر بوجھ کا احساس نہیں ہوتا۔ بلکہ عاشق ہنس کر اس آزمائش سے گذرتا ہے۔ہمارے اندر کے یا باہر کے معاملات بگڑے ہوئے ہوں تو اسے بھی ہم ٹیسٹ کا نام دیتے ہیں جب کہ ان سب میں ہم نے ذات پر کام کرنا ہوتا ہے۔ دوسری طرف اگر ہم کسی پر عطا ہوتے دیکھیں تو وہاں ہم ایک آزمائش سے گزرتے ہیں کہ کیسے ایک عاشق کے طور پر اپنا دل یقین پر کھڑا رکھتے ہیں۔ مایوسی یا شکوہ میں نہیں جاتے۔ اس طرح سے عاشق کسی بھی لمحے اپنے د ل کو معشوق کی قربت میں لے جانے کے لیے کیسے خود کو خالص کرتا رہتا ہے۔ اور کیسے وہاں کسی غرض سے یا کسی بھی شے سے خود کو بالا تر کر لیتا ہے یہی عشق کی اصل آزمائش ہے۔
بے لوث ہوجانا... اور معشوق کو چاہنا ....اور معشوق کی صرف اک مسکان کی خاطر خود کو لگائے رکھنا.... یہی اصل آزمائش ہے۔
روز مرہ کے معمول کے معاملات کو بہترین طریقے سے گزارنا اور استقامت سے آگے بڑھنا عشق میں ثابت قدمی دیتا ہے۔آزمائش روز روز نہیں آتی۔ جبکہ مختلف معاملات مختلف زاویوں سے ہمارا ٹیسٹ بن کے آتے ہیں جن میں ذات پر کام ہوتا ہے۔ اور یہ بھی درست ہے کہ جتنا استقامت سے کھڑے رہ کر ٹیسٹ کو روزروز پاس کیا جاتا ہے تو یہی ہمیں کسی بڑی آزمائش یا امتحان کو بھی پاس کرنے کی قوت دیتا ہے۔ اور یوں عشق کا لیول آگے بڑھتا ہے۔ ٹیسٹ میں ثابت قدم رہ کر یقین کو مضبوط کریں تو یہ کسی بھی بڑی آزمائش میں کامیاب کرتے ہیں۔ ٹیسٹ میں اندر تک کی جانچ پرکھ ہوتی ہے اور سنگینی بھی اندر باہر کی ہوتی ہے۔