PDA

View Full Version : سوال120: عشق میں "ذات پر کام"کی اہمیت کیا ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 11:24 AM
سوال120: عشق میں "ذات پر کام"کی اہمیت کیا ہے؟
جواب
جب عشق کا سفر شروع ہو جائے تو اس وقت ذات پہ کام... تڑپ کا لیول... دل کا رابطہ.... اس وقت کے تقاضے کے حساب سے ٹھیک ہوتا ہے۔ لیکن جب آپ آگے بڑھیں گے تو تقاضہ بڑھ گیا۔ اب اگر کہیں ذرا سی بھی منزل سے نظر ہٹی ...ذات پر کام پہ فو کس نہ رہا ...دھیان معشوق سے ہٹ گیا... یا اندر اطمینان آگیا ...تو اس کے اثرات سفر پر ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ جبکہ ہوتا تو یہ ہے کہ جب سفر شروع ہوگیا تو اس وقت سفر کے تقاضے بھی بدل گئے اور بڑھ گئے۔ اب ہمیں مزید گہرائی میں جاکے خود کو چیک کرناا ور ذات پر کام کے پوائنٹ پکڑ کر ان پر کام کرنا ہوگا۔ جتنا اور گہرائی میں پڑے ہوئے پوائنٹس پر ورکنگ ہوگی تو مزید اندر گھستے جائیں گے۔ جتنا اپنی ذات میں گھسیں گے اتنا ا ندر تہہ میں پڑے گند نظر آئیں گے اور ان سے نجات پانے کے لیئے دوڑیں گے۔ جتنا ذات پہ کام ہوگا اندر جھکے گا ۔عاجزی آئے گی تو عمل میں بھی تبدیلی آئے گی اور سفر بھی تیزی سے آگے بڑھے گا۔
عشق کے سفر میں رکاوٹ اور سستی تبھی پیش آتی ہے جب عاشق اپنے معشوق کی قربت اور چاہ میں اس وقت عشق کے تقاضوں کو پورا نہیں کررہا ہوتا جو عشق میں معشوق کی قربت پانے میں حائل ہوتے ہیں۔ جب اندر جذبہ نہیں ہوتا اور ہم اپنی ذات کے محور میں رہتے ہوئے سب جانتے ہوئے بھی وہ کچھ نہیں کرتے جو عشق کا تقاضہ ہے اور معشوق کی رضا ہے تو ایسا نہ کرنے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہاں وہ تقاضہ نبھانے میں ہماری ذات کی نفی ہوتی ہے۔ خواہشات، مرضیاں، انائیں توڑی جاتی ہیں ۔گو کہ اندر آگ اور جذبہ ہوتا ہے لیکن کیونکہ ہم ذات کے غلام بن کے رہتے ہیں اور اپنی مرضی کا عشق چاہتے ہیں اسی لیے جذبہ اور آگ بجھ جاتی ہے۔ عاشق کی کوئی مرضی نہیں ہوتی۔ اس کی مرضیاں معشوق سے وابستہ ہوتی ہیں۔ اس لمحے عاشق بھول جاتا ہے کہ اسے ذات کا نہیں بلکہ اپنے معشوق کی خوشی اور رضا میں راضی رہ کر معشوق کی اس پہلی نظر کا قیدی بن کر رہنا ہوتا ہے جو معشوق اپنے عاشق پر ازل سے کرتا ہے۔
اپنی ذات کی نفی کے لیے ہر لمحہ خود پر نظر رکھ کے پوائنٹ پکڑیں اور خود کو
hot seat
پر بٹھائے رکھو تویہ بھی سود مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ تب خود اپنی غلطیاں پکڑ
کر ہم کوئی سٹیپ لے سکیں گے۔