PDA

View Full Version : سوال124:ذات کوکیسے پکڑا جا سکتا ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 11:32 AM
سوال124: کسی بھی معاملے میں اپنی ذات کا کسی بھی پہلو سے اٹھ آنا کس طرح سے پکڑا جا سکتا ہے؟ کوئی گُر بتائیں۔
جواب
کسی بھی معاملے میں...میں... میرا ...مجھے ....کے الفاظ کا ہمارے احساس... سوچ.... میں اٹھنا ....یا عمل سے اس کا اظہار ہونا.... دراصل ہماری ذات ہوتی ہے۔ اگر ہم اس حوالے سے خود پر نظر رکھیں تواپنی ذات کو مختلف پہلوﺅں سے پکڑنے اور ان پر گرفت کرنے میں آسانی ہو گی۔
1 مثال
ناشتہ بنانے کے لیئے صبح کچن میں گئی تو فریج کھولی اس میں بریڈ موجود نہیں تھی۔ اک دم سے دل سے احساس گزرا آج تومیں نے بریڈ کھانی تھی۔ اور آج ہی بریڈ موجود نہیں ہے۔اس پوائنٹ کو پکڑا کہ اچھا جو ہے وہی کھا لیتی ہوں۔ روٹی بنائی تو اس وقت پہلے سے کسی کا بچا ہوا پلیٹ میں پڑا آملیٹ نظر آیا۔ اس میں سے کھاتے ہوئے اندر میں آئی کہ میں تو جو ٹھا نہیں کھا سکتی ۔مگر پھر وہاں انا کو مارا اور جو ٹھا ہی کھا لیا ۔ وہ میری ذات تھی جسے پکڑ کر مارنا عاشق کے لیے لمحہ لمحہ ضروری ہوتا ہے۔
مثال2:
آج چائے بنا کر جب اس کو کپ میں ڈالنے لگی تو سامنے بہت سے کپ تھے۔ ان کو دیکھ کر خیال آیا کہ میرا کپ نظر آ ہی نہیں رہا ۔میں تو اپنے کپ میں ہی چائے پیتی ہوں۔اس پوائنٹ کو پکڑا اور ایسے کپ میں چائے پی جس میں عام طور پر میں چائے نہیں پیتی۔ یہاں بھی میری پسند اور میری ذات تھی۔