PDA

View Full Version : سوال127:جو تیری خوشی وہ میری خوشی“ کا احساس؟



Admin-2
03-06-2017, 11:39 AM
سوال127: عاشق کے لیئے کیوں ضروری ہے کہ وہ” جو تیری خوشی وہ میری خوشی“ کا احساس رکھے؟
کہیں بھی کسی بھی ماحول یا سیٹ اپ میں کسی بھی طرح کے معاملات نبھاتے ہوئے عاشق کے پیش نظر صرف معشوق کی خوشی ہوتی ہے ۔اس کی اپنی خوشی کوئی نہیں ہوتی۔ اس کی خوشی اس کے معشوق سے وابستہ ہوتی ہے وہ تو کہتا ہے... جو تیری خوشی وہ میری خوشی.... یہی احساس اندرکا جذبہ بڑھاتا ہے۔ اور پھر جذبہ اس سے عمل کرواتا ہے ۔یہاں مختلف معاملات بطور مثال بتائے جا رہے ہیں جن میں کسی بھی عاشق نے خود کو اپنے معشوق کی نظر میں محسوس کرتے ہوئے کوئی بھی قدم معشوق کی رضا کے لیے اس احساس کے تحت اٹھایا کہ جو تیری خوشی وہ میری خوشی۔
مثال1:۔
آج کل رزلٹ بناتے ہوئے سب سٹاف اکٹھا ہوتا ہے۔ اور روزانہ کوئی نہ کوئی ممبر لنچ لے آتی ہے۔ میں آج رزلٹ کا رڈ بنا رہی تھی کہ اتنے میں بریک ہو گئی۔ سب مل کر کھانا لگانے لگے۔ میں نہ اٹھی کیونکہ میراابھی رزلٹ کارڈ کا کچھ کام رہتا تھا۔
پھر مجھے احساس ہوا کہ میں خود غرضی دکھا رہی ہوں ۔اور اندر سوچ اٹھی کہ کیا میرا یہ عمل اس وقت معشوق کی نظر میں پسند یدہ ہو گا۔ احساس ہوا کہ نہیں ایسا نہیں۔ وہیں اپنا رزلٹ کا کام چھوڑ کر سب کے ساتھ مل کر کھانا لگانے میں مدد کی۔ صرف اس لیے کہ... تُو دیکھے مسکرا کر ۔
مثال2:۔
آج گھر والوں کا مل کر پیزا کھانے کا پلان تھا۔بہن نے پیزا منگوایا اور جیسے ہی پیزا آیا تو اسی وقت ایک حق کے راہی (سٹوڈنٹ) کا فون آگیا۔ جو کافی ڈاﺅن تھی۔ اسے میری مدد اور رہنمائی کی ضرورت تھی۔ مجھے اس وقت بھوک بھی لگی تھی۔ مجھے معشوق کی نظر نے احساس دلایا کہ یہاں اس وقت ایک حق کے راہی کو باطل کے حملے سے نپٹنے میں مدد کرنا معشوق کی خوشی کو حاصل کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ وہیں باقی گھر والوں کو کہا کہ آپ لوگ کھانا شرع کریں۔ خود اس کے ساتھ ورکنگ کی اور اس کو باطل کی قید سے آزاد ہونے میں مدد دی ۔جس سے میرا اپنا دل کھل اٹھا کہ جو تیری خوشی وہ میری خوشی۔
مثال3:۔
میری امی میری شادی شدہ بہنوں کی زندگی کے مسائل سے پریشان تھیں۔ وہ میرے پاس آ کر اپنے دل کی باتیں کرنے لگیں۔ میں ان کے پاس بیٹھی اپنے فون پر میسج کر رہی تھی۔ جب ان کی بات سنی تو اس وقت ان کو توجہ دی۔ ان کو پیار سے تسلی دی ۔جو بھی مسئلہ تھا وہ سن کر ان کو سمجھایا کہ اس کے حل کے لیئے کس طرح سے کوشش کی جا سکتی ہے۔ اس وقت یہ سٹیپ لینے پر مجھے اپنی معشوق کی خوشی حاصل ہوئی اور میرا دل خوشی سے بھر گیا۔