PDA

View Full Version : سوال133: دل اپ/ڈاﺅن ہونے سے بچانا؟



Admin-2
03-06-2017, 11:54 AM
سوال133: زندگی کے بہت سے معاملات میں سے گزرتے ہوئے دل کو اپ /ڈاﺅن ہونے سے بچانا ہوتا ہے۔ مگر حقیقت میں جب صورتحال ایسی بنے کہ دل بچانا ہوتو ایسا نہیں کر پاتے اس کی کیا وجہ ہے؟
جواب
ہم اکثر کہتے ہیں کہ ہمیں معاملے سے گزارا جارہا ہے۔ لیکن اگر ذرا غور کریں تو احساس ہوگا کہ معاملے سے ہم نہیں ہمارا دل گزارا جاتاہے۔ کسی بھی معاملے کے سامنے آنے پر دل نے اسے کس حد تک قبول کیا یارد کیا۔ اسی حساب سے بھی دل کی پاور سے ہم کوئی بھی سٹیپ اس معاملے کی ڈیمانڈ کے مطابق اٹھاپاتے ہیں۔ اس بات کا انحصار مختلف باتوں پر ہوتا ہے۔ جیسے کہ یہ کہ کیا جب معاملہ پیش آیا تو دل اس معاملہ کی وجہ سے لگنے والی ضرب کو برداشت کرنے اور اسمیں سے راضی برضارہ کر گزرنے کو تیار ہوتا ہے؟ کیا دل معاملے میں سے گزرتے ہوئے مرکز سے اتنا جڑا ہوا ہوتا ہے کہ کچھ بھی گزرے تو سہہ جائے؟ کیونکہ دراصل عملی طور پر جب کسی بھی معاملہ سے گزارا جاتا ہے تو عشق کے تقاضے کے مطابق اپنے معشوق کی خوشی کے لیے سہنا پڑتا ہے۔ اور یہ کہنا تو آسان ہوتا ہے مگر حقیقت میں دل پر گزارنا مشکل ہوتا ہے۔ تب جھکنا پڑتا ہے۔ ذات کوکاٹنا پڑتا ہے۔ اور سب کچھ لب سی کے پی جانا پڑتا ہے۔ اور یہ اتنا آسان نہیں ہوتا۔
اگر دل مرکز سے جڑاہوتو ہی اسے پاور ملتی ہے اور وہ معاملے سے گزرتا ہے۔ ورنہ دوسری صورت میں کسی بھی معاملے میں ہم مرکز سے جڑے نہ ہونے کی وجہ سے پھنس جاتے ہیں۔ اس وقت اندر یقین کی کمی بھی ہوتی ہے۔ اور دوسرا ہم معشوق کو ان لمحات میں ان کی تمام صفات کے ساتھ دیکھ نہیں پار ہے ہوتے ۔اور خود کو باطل کے خوف کی وجہ سے بلاوجہ کمزور محسوس کرتے ہیں۔ باطل بظاہر تو خوفناک لگتا ہے مگر ہوتا بودا اور کمزور ہے۔ جب کہ عاشق کو تو معشوق کی طرف سے حق کی پاور ہر لمحہ میسر ہوتی ہے۔ اب اس نے خود ہی ہر لمحہ مرکز سے جڑے رہ کر اسے وصول کرنا اور موقع پر استعمال کرنا ہوتا ہے۔ ہمیں پاور اور نظر مسلسل مل رہی ہوتی ہے مگر ہمیں اس کے لیے ہمیشہ الرٹ رکھناہوتا ہے۔ کیونکہ یہی قربت میں جانے اور معشوق کی مسکراہٹ پانے کی آزمائش ہوتی ہے۔ اور ہمارے اند رقربت کی چاہ ہی ہم سے وصول کرواتی ہے۔ یہی اندر کی چاہ ذات پرضرب لگواتی ہے۔ اور اندر کے احساس جگاتی ہے اور مسلسل تگ و دو پر مجبور کرتی ہے۔ عاشق کسی بھی معاملے کو اپنے دل سے پہلے قبول کرتا ہے۔ اور پھر اسی قبول کرنے کے حساب سے مرکز سے لی جانے والی پاور استعمال کرتے ہوئے دل کو اپ ڈاﺅن ہونے سے بچاتا اور معشوق کی رضا کے مطابق عمل کرتے ہوئے اس معاملے کو نبھانے کی کوشش کرتا ہے۔