User Tag List

Results 1 to 2 of 2

Thread: (فارسی نعت کلام مولانا جامی رح مع ترجمہ ( تنم

  1. #1
    Moderator
    Join Date
    Feb 2017
    Location
    آزاد کشمیر
    Posts
    3
    Thanked: 0
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    (فارسی نعت کلام مولانا جامی رح مع ترجمہ ( تنم

    تنم فرسودہ، جاں پارہ ز ہجراں، یا رسول اللہ
    دلم پژمردہ، آوارہ ز عصیاں، یا رسول اللہ

    یا رسول اللہ، آپ سے دوری کی وجہ سے میرا تن فرسودہ اور جان پارہ پارہ ہو چکی ہے اور میرا دل گناہوں کی وجہ سے مرجھایا ہوا اور آوارہ ہے (بھٹک رہا ہے)۔

    چوں سوئے من گذر آری، منِ مسکیں ز ناداری
    فدائے نقشِ نعلینت کنم جاں، یا رسول اللہ


    اگر آپ (ص) کبھی میری طرف تشریف لائیں تو میں مسکین ناداری اور عاجزی سے آپ کے نعلینِ مبارک کے نقش پر اپنی جان قربان کر دوں۔

    زجامِ حب تو مستم، با زنجیر تو دل بستم
    نمی گویم کہ من ھستم سخنداں، یا رسول اللہ


    آپ کی محبت کے جام سے میں مست ہوں اور میرا دل آپ کی زنجیر سے بندھا ہوا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ میں کوئی سخندان ہوں (یہ سب تو فقط آپ کی محبت سے ہے)۔

    ز کردہ خویش حیرانم، سیاہ شد روز عصیانم
    پشیمانم، پشیمانم، پشیماں، یا رسول اللہ

    اپنے کیے پر میں حیران و پریشان ہوں، میرے نصیب میرے گناہوں سے سیاہ ہو چکے ہیں اور اس پر یا رسول اللہ میں پشمیان ہوں، پشیمان ہوں، پشیمان ہوں۔

    چوں بازوئے شفاعت را کشائی بر گناہگاراں
    مکن محروم جامی را در آں، یا رسول اللہ

    یا رسول اللہ جیسے کہ آپ کے شفاعت کے بازو گناہگاروں کے لیے کھلے ہوئے ہیں تو جامی کو اس (شفاعت) سے محروم نہ کیجیئے.

    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَاٰلِہ وَ اَصحَابِہ وَبَارِک وَسَلِّم

    مولانا جامی رح

  2. #2
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    26
    Thanked: 1
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    زجامِ حب تو مستم، با زنجیر تو دل بستم
    نمی گویم کہ من ھستم سخنداں، یا رسول اللہ

    آپ کی محبت کے جام سے میں مست ہوں اور میرا دل آپ کی زنجیر سے بندھا ہوا ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ میں کوئی سخندان ہوں (یہ سب تو فقط آپ کی محبت سے ہے)۔

Similar Threads

  1. 21:حضرت امام ِ حسینؓ کا کوفہ جانے کا پکا عزم
    By Admin-2 in forum 20:کوفہ جانےکاعزم
    Replies: 0
    Last Post: 05-04-2017, 06:44 PM
  2. سوال14:عشق کے جذبہ کی حفاظت کیسے کی جائے؟
    By Admin-2 in forum سوالاََ جواباََ
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 11:08 PM
  3. Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 04:35 PM
  4. 10:معرفت کے حجاب
    By Admin-2 in forum Allah ka Ihsas
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 01:54 PM
  5. 1:اللہ کی معرفت کے حجاب
    By Admin in forum Haq Baat
    Replies: 6
    Last Post: 02-25-2017, 02:46 AM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •