User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: اکیس دن کا کورس ہی کیوں کیا جائے

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    اکیس دن کا کورس ہی کیوں کیا جائے

    سوال: تلاوت کلام پاک ، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف کا 21 دن کا کورس ہی کیوں کیا جائے؟ کیا اس کے علاوہ بھی ان کو کسی طرح سنا جا سکتا ہے؟

    جیسے کسی دوائی کا اثر ہم پر کچھ خاص دن اسے کچھ خاص طریقے سے استعمال کرنے سے ہوتا ہے۔ اسی طرح صبح و شام21دن 2وقت تلاوت کلام پاک، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سننا ایک ایسا دورانیہ ہے کہ اگر ہم اس دوران اچھی طرح توجہ سے سن کر دعا کر لیں تو اللہ کے نور کی طاقت سے ہمارے جسمانی و روحانی اور زندگی کے باقی مسائل آسان ہونے لگتے ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے دل کی حالت اللہ کی پسندیدہ ہونے لگتی ہے اور ہمارا اللہ پر یقین بڑھنے کے ساتھ دعاﺅں میں بہتری آنے لگتی ہے جو کہ ہماری تقدیریں بدلنے کی وجہ بنتی ہے۔ اس کے علاوہ تلاوت کلام پاک، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سنتے ہوئے جو نور ہمارے ارد گرد یا گھر میں پھیلنے لگتا ہے وہ ان21دنوں میں ہمارے ماحول میں موجود ہر طرح کے شر پر غالب آنے لگتا ہے ۔ چاہے وہ شر کسی بھی شکل میں موجود
    ہو
    کیونکہ اللہ کے نور نے ہی غالب آنا ہوتا ہے۔ اور بے شک اللہ کے احاطہ قدرت سے کچھ بھی باہر نہیں ہے
    ویسے اپنے مسائل کی نوعیت کے حساب سے 21دن کے کورس کے بعد بھی چھوٹے کورس کئے جا سکتے ہیں یعنی 7,5,3دن کے کورس کئے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کوئی 21دن کا کورس کر چکا ہے تو روزانہ ایک ٹائم بھی تلاوت کلام پاک ، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سنے جا سکتے ہیں۔ اگراچانک کوئی سخت پریشانی کا شکارہو جائے تو ایک ہی دن میں 3بار کوئی قرآنی سورة، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سن سکتے ہیں۔ اگر کبھی کبھی اپنی روٹین میں شامل رکھیں کہ تلاوت کلام پاک ، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سن کے دعا کر لی جائے تو بھی بہت اچھا اثر ہوتا ہے خاص طور پر ٹینشن میں اگر تلاوت کلام پاک، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سنیں تو سکون ملتا ہے۔
    Last edited by Admin-2; 02-25-2017 at 05:21 PM.

Similar Threads

  1. 44:عظمتِ آقائے دو جہاںﷺ
    By Admin-2 in forum 44:آقائےدوجہاںﷺ
    Replies: 0
    Last Post: 05-03-2017, 05:06 PM
  2. سوال76:معشوق کو کس احساس میں چاہا جائے؟
    By Admin-2 in forum سوالاََ جواباََ
    Replies: 0
    Last Post: 03-06-2017, 10:13 AM
  3. سوال5:عشق میں تڑپ کیسے بڑھائی جاسکتی ہے؟
    By Admin-2 in forum سوالاََ جواباََ
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 10:48 PM
  4. 5:سارا جہاں کس کام آئے
    By Admin-2 in forum Allah ka Ihsas
    Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 01:41 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 02-26-2017, 10:14 AM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •