سوال:کسی کے ساتھ مل کر دعا کرنا یا کرانا بدعت تو نہیں ہے؟

جی نہیں، کیونکہ کسی بھی دو یا دو سے زیادہ بندوں کا مل کر ایک دوسرے کے لیے دعا کرنا تو اللہ کا پسندیدہ ہے۔ اگر دیکھا جائے تو اسلام میں کئی جگہ مل کر دعا کی جاتی ہے جیسے با جماعت نماز کے بعد امام صاحب دعا کراتے ہیں۔ یا ایسے ہی حج یا بہت سے اور موقعوں پر کوئی نہ کوئی دعا کراتے ہیں۔ ویسے بھی ہم لوگ کسی بھی نیک شخص کو حج یا عمرے کی ادئیگی پر جانے والے کو یا اعتکاف میں بیٹھنے والے کو بھی دعا کرنے کا کہتے ہیں۔ اس لیئے دعا نہ ہی کسی کے ساتھ کرنا بدعت ہے اور نہ ہی کروانا۔