سوال:اگر کسی اور پیر صاحب کے بیعت شدہ لوگ کسی قرآنی سورت ، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف اور دعا کرنا چاہیں تو اس کی اجازت ہے؟ اگر وہ اپنے پیر صاحب کے وظائف کے ساتھ یہ کورس کرنا چاہیں تو انہیں کوئی مشکل یا تکلیف تو نہیں ہو گی؟
کوئی بھی چاہے کسی بھی مسلک یا فرقے سے تعلق رکھتا ہو اسے یہ کورس اور دعا کرنے کی اجازت ہے کیونکہ سب کا اللہ ایک ہی ہے۔ اس کے علاوہ دعا میں بھی کوئی ایسی قابلِ اعتراض بات نہیں ہے جو کسی بھی فرقے یا مسلک کے لیے قابلِ قبول نہ ہو۔ اس کورس اور دعا کے دوران ہماری طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے۔ جس شخص کو بھی اپنے پیر صاحب کی طرف سے جن وظائف کی اجازت ہے وہ بے شک ساتھ جاری رکھیں۔ ہمارا تو یہی خیال ہے کہ اللہ کے کلام کا سننا اور دعا کے لیے اللہ کے سامنے پیش ہونا کسی بھی شخص کے لیے تکلیف کا باعث نہیں ہو سکتا مگر پھر بھی ایسے لوگ جن کے دل میں ڈر ہو وہ احتیاطاً اپنے پیر صاحب سے اجازت لے کر ہی کورس کریں۔