۔
سوال: تلاوت کلام پاک ، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سننے کے بعد ہی دعا کیوں کرائی جاتی ہے؟

کسی وقت بھی دعا کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے یہ صرف اس لیے کہتے ہیں کہ جب اللہ کے کلام کو توجہ سے سنتے ہیں تو اس کے نور کی لہروں اور برکات سے دل کی حالت بدل جاتی ہے اور پوری توجہ کسی حد تک صرف اس نکتے پر مرکوز ہو چکی ہوتی ہے کہ ہم اللہ کے سامنے پیش ہیں اور اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے جس کی وجہ سے اگر اس وقت ہم دعا کریں تو دل کا رابطہ بہت اچھا بنتا ہے۔ دعا اس یقین سے کرتے ہیں کہ اللہ سن رہا ہے او ر یہی دل کے یقین کی حالت اللہ کو بہت پسند ہے۔