User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: key 10:ورکر کے اندر انا نہ ہو

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    key 10:ورکر کے اندر انا نہ ہو

    key 10

    ورکر کے اندر انا نہ ہو کیونکہ اگر انا ہوگی تو انگلی دوسروں پر اٹھی رہے گی۔ ورکر کو اپنی غلطی کا احساس ہوجانے پر
    تسلیم کرنے میں کوئی عارنہ ہو۔ کیونکہ اس کو تسلیم کرنا اس کے حق کے راہی کو سکھاتاہے کہ اگر غلطی سرزد ہوجائے تو اس کو مان لینے میں کوئی عارنہیں چاہے کوئی استاد ہو یا کوئی حق کے راہی وہ جھک کر مان لے گا تو فائدہ میں رہے گا۔ اس کا ذات پر کام ہوگا اور ایک ورکر کے طورپر ایک نمونہ بن سکے گا۔ اگر کیس کے ساتھ ورکنگ کرتے ہوئے کچھ برداشت کرنے کا موقع ملے تو بھی مزاحمت نہ کرے جھک جائے کیونکہ نہ جھکنے میں مزید درد اٹھانے سے گزرنا پڑے گا۔ وہ ہر طرح سے خود کو فورا ً ڈھال لیناجانتاہو ۔ جب تک کسی پوائنٹ پر اپنی انا کو توڑا نہیں جائے گا اللہ بار بار ایسی صورتحال اور معاملات سامنے لائے گا تاکہ اس میں سے گزر کر وہ خود کو جھکانا سیکھے ۔ جتنا اڑی یا سختی سے کسی پوائنٹ پر ڈٹے رہے اتنا ہی نقصان اٹھائیں گے۔ ایک بار جھک جانا آگے کے معاملات میں و رکرکے لیے آسانی کر جاتاہے۔ وہ استاد کے طور پر ورکنگ توآخری دم تک کرے گا اور اگر وہ ڈٹ جائے یا اڑ جائے تو اس کے سفرکی راہ میں رکاوٹ آجائے گی۔ وہ جھک جائے تو اس کو خود سیکھنا آئے گااور آگے سکھانا بھی۔ اس کی انا کو کس طرح کس کس معاملے سے گزار کر تڑوایا گیا وہ اس تجربے سے خود بھی فائدہ اٹھا ئے گااور آگے بھی اس طرح سے انا کو توڑنے کا گرکسی اور کوبتا سکے گا۔ لہٰذا انا اندر نہ ہو اور اگر ہو توجہاں جہاں اللہ کسی موقع یا معاملے سے گزارے ورکر وہ موقع ضائع نہ کرے اور خود کو توڑے تاکہ اس کے اندر نرمی آئے اور اس کا فائدہ اس کو اپنی ورکنگ میں ہو۔
    Last edited by Admin-2; 02-26-2017 at 09:30 AM.

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •