User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: دوسرے سٹیپ کےمقاصد

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    دوسرے سٹیپ کےمقاصد

    دوسرا مرحلہ
    بول آئینے بول
    دوسرا سٹیپ کروانے کے مقاصد

    اس مرحلے میں ہم اپنی غلطیوں کو تلاش کرنے کے بعد تسلیم کرتے ہیں جس سے دوسروں پر تنقید کا عمل کم ہو جاتا ہے ۔ ہمیں اپنی غلطیاں
    نظر آنے لگتی ہیں اور یوں ہم دوسروں پر نظر رکھنے کی بجائے خود پر نظر رکھنے کے عادی ہونے لگتے ہیں۔

    اپنا آپ آئینے میں جب دیکھتے ہیں تو نہ صرف ظاہری عمل کی غلطیاں سامنے آنے لگتی ہیں بلکہ ہمارے اندر کی سوچ کی غلطیاں بھی ہم پر کھلنے لگتی ہیں۔

    جب ہم اپنی غلطیاں مان لیتے ہیں تو اللہ کے سامنے بھی احساس ندامت سے دل جھکتا ہے۔ اللہ کے کرم کی اہمیت دل میں جگہ بنا لیتی ہے کہ ہم روز کتنی خطائیں کرتے ہیں ۔اور وہ مالک ہم سے کتنا پیار کرتا ہے ۔اور پھر بھی ہماری خطاﺅں سے چشم پوشی اور عیبوں کی پردہ پوشی فرماتا رہتا ہے ۔

    اس احساس میں ہم معافی کے لیے اللہ کے سامنے پیش ہونے لگتے ہیں اور دل توبہ کی طرف راغب ہوتا ہے۔ اس مرحلے میں ہم اپنے اندر جھانک کر اپنے نفس اور ذات کے غلط اقدام کو جانچتے ہیں اور یہیں سے محاسبئہ نفس کا آغاز ہوتا ہے ۔

    ہر وقت خود پر نظر رکھ کر اپنی غلطی کو پکڑنے کی کوشش کرنے کی وجہ سے ہماری اپنی اوقات کھل کر سامنے آتی ہے کہ دوسروں کی غلطی پکڑ کر ان کے بارے میں ہم غلط رائے قائم کر لیتے ہیں جب کہ ہم خود بھی ان غلطیوں کا شکار ہوتے ہیں ۔

    جب خود پر گہری نظر رکھ کرہم محاسبئہ نفس کرنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں تو احساس اور سوچ کی غلطی پر بھی آہستہ آہستہ گرفت مضبوط ہونے لگتی ہے۔یوں عمل کی غلطی سے بچاﺅ ممکن ہوتا جاتا ہے ۔غلطی سے بچاﺅ کی تگ و دو میں لگ جانا اللہ کی طرف راستہ پر ہمارے لیے آسانی پیدا کرتا ہے اور اللہ کی قربت کے سفر میں تیزی آنا شروع ہو جاتی ہے ۔

    ٹریننگ کرنے والے کے لیے ہدایات

    اس مرحلے میں روزانہ پانچ پوائنٹ ڈھونڈنے اور استاد کے ساتھ شیئر کرنے ہیں ۔

    ان میں اسی دن کی روٹین میں سے ایسی پانچ غلطیاں بتانی ہیں جو خود پر گہری نظررکھنے کی وجہ سے اپنی سوچ یا عمل میں نظرآئی ہوں۔

    نوٹ: اس مرحلے میں غلطی کا بیک راﺅنڈ یعنی معاملہ بتانا ہوتا ہے اور غلطی بتانی ہے جو آپ سے سر زد ہوئی۔

    Last edited by Admin-2; 02-26-2017 at 12:23 PM.

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 02-26-2017, 03:33 PM
  2. چوتھے سٹیپ کو کرانے کے مقاصد
    By Admin-2 in forum 4:ذراپردہ تو ہٹاﺅ
    Replies: 0
    Last Post: 02-26-2017, 01:27 PM
  3. تیسراسٹیپ کروانے کے مقاصد
    By Admin-2 in forum 3: پیسہ کھوٹا
    Replies: 0
    Last Post: 02-26-2017, 12:50 PM
  4. دوسرے سٹیپ کےمقاصد
    By Admin-2 in forum Harawal Dasta 1
    Replies: 0
    Last Post: 02-26-2017, 12:11 PM
  5. پہلاسٹیپ کروانے کے مقاصد
    By Admin in forum 1:احساس
    Replies: 0
    Last Post: 02-21-2017, 06:33 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •