مثال 1
:معاملہ
آج صبح ایک ملنے والی میرے پاس آئی جو غریب سی ہے ۔اس نے مجھے کہاکہ آپ سے ملنے آئی ہوں ۔تب فوراً میرے دل میں آیا کوئی ضرورت ہی ہو گی جو یہ مجھ سے بیان کرنے آئی ہے۔ اور اب مجھ سے مدد مانگے گی۔ یہ بھی خیال آیا کہ اس کا تو کام ہی مانگنا ہے۔ آج بھی مانگے گی۔
:غلطی
میں نے اللہ کے ایک بندے کے لیے غلط سوچ کر اپنا دل بھی گندا کیا اور تنگ دلی کا مظاہربھی کیا ۔

مثال 2
:معاملہ
کل میری دوست نے کال کی کہ ہمارے گھر میلاد ہے۔ آپ نے آنا ہے ۔میں نے اسے کہا کہ میں نہیں آسکوں گی ۔جس پر اس نے بہت اصرار کیا ۔میں نے کہا کہ اچھا آﺅں گی ۔مگر میں نہ گئی ۔ جب میں اس کو فون پر کہہ رہی تھی کہ میں آﺅں گی میری نیت تب بھی وہاں جانے کی نہیں تھی۔
:غلطی
میں نے اس وقت اس سے جان چھڑانے کے لیے کہہ دیا جبکہ اصل میں وہ بھی عہد ہی تھا اور نہ جا کر وعدہ خلافی کی۔