User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: چوتھے سٹیپ کو کرانے کے مقاصد

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    چوتھے سٹیپ کو کرانے کے مقاصد

    چوتھا سٹیپ
    ذراپردہ تو ہٹاﺅ ذرا چہرہ تو دکھاﺅ

    چوتھے سٹیپ کو کرانے کے مقاصد
    اس سٹیپ کے دو حصے ہیں۔
    ذراپردہ تو ہٹاﺅ
    ذرا چہرہ تو دکھاﺅ

    اس مرحلے کا مقصد زندگی کے بظاہر پھنسے ہوئے یا نا پسندیدہ معاملات میں نظر نہ آنے والی بہتری اور
    بھلائی کو تلاش کرنا سیکھنا ہے جو کہ اللہ کی طرف سے اس معاملے میں چھپی ہوئی ہوتی ہے۔

    اس مرحلے کو کرنے سے یہ احساس اور یقین مضبوط ہوتا ہے کہ اللہ ہمارے لیے ہمیشہ بہترین فیصلہ کرتا ہے۔ اور وہ کبھی بھی ہمارے لیے بہترین کے سوا کچھ نہیں کرتا ۔چاہے بظاہر ہمیں اس وقت کسی معاملے میں اپنے لیے بہتری نظر آئے یا نہ آئے مگر در حقیقت اس معاملے میں بہتری موجود ضرور ہوتی ہے ۔

    اس مرحلے کو کرتے ہوئے کسی بھی معاملے میں چھپی ہوئی حکمت کو تلاش کر لینا ہمیں اس معاملے میں مایوس ہونے سے بچاتا ہے۔ اور اس چھپی ہوئی بھلائی یا بہتری کا احساس ہونے کی وجہ سے ہمارا اللہ پر یقین مضبوط ہونے لگتا ہے اور ہم مایوسی سے جلد نکلنے لگتے ہیں ۔

    بظاہر کوئی ایسا معاملہ جس کی وجہ سے ہم شکوہ شکایت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس سٹیپ میں ایسے ہی کسی بھی معاملے میں اللہ کی حکمت کو سمجھ کر اللہ کے شکر کے احساس دل میں بیدار ہونے لگتے ہیں جو ہمیں شکوے شکایت کرنے سے بچا لیتے ہیں ۔

    جب ہم کسی الجھے ہوئے معاملے میں اللہ کی پرت در پرت چھپی ہوئی حکمت یا بھلائی کو تلاش کرتے ہیں تو اللہ کی آشنائی کے پردے بھی پرت در پرت اٹھنے لگتے ہیں اور اس طرح اللہ سے ہماری قربت بڑھتی چلی جاتی ہے ۔

    جب کسی بھی معاملے میں ہم اپنے طور پر خود ہی مظلومیت کا شکار ہو جاتے ہیں اور اللہ کے ہمارے لیئے پیار اور اس کے ساتھ کے احسا س کو مِس کرنے لگتے ہیں تو اس وقت اسی معاملے میں اپنے لیئے چھپی ہوئی کوئی بھی بہتری یا بھلائی تلاش کرلینے سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تو ہمارے دل میں اپنے موجود ہونے کا احساس بیدار کرنا چاہتا ہے کہ اللہ کے سوا کسی کی طرف نہ جائیں، نہ دیکھیں اور نہ ہی اس کے سوا کسی کو اپنا سہارا سمجھیں۔ اس احساس کا
    دل میں اترنا اللہ سے ہماری قربت کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔


    ٹریننگ کرنے والے کے لیے ہدایات
    پارٹ 1
    ذرا پردہ تو ہٹاﺅ پہلے پارٹ کا نام ہے
    ۔ اس میں اسی دن کی روٹین میں سے کوئی ایک حکمت یا بہتری یا بھلائی جو کہ ہمیں بظاہر نظر نہیں آرہی ہوتی وہ تلاش کر کے بتانی ہے۔
    اس کے لیے آپ کسی ایسے پھنسے ہوئے مشکل معاملے یاموقع کا انتخاب کریں کہ جس میں سے اپنے لیے اس وقت بہتری یا بھلائی نکالنی مشکل ہو۔ اگرآپ اس میں اپنے لیے چھپی ہوئی اللہ کی طرف سے بھلائی یا بہتری کو ڈھونڈ لیں گے تو وہی حکمت کہلائے گی ۔

    دوسرے مرحلے کانام ہے ذرا چہرہ تو دکھاﺅ
    پارٹ2
    اس میں بھی پچھلے مرحلے کی طرح ہی اسی دن کی روٹین میں سے کوئی بھی معاملہ لینا ہوتاہے

    دوسرے حصہ میں معاملہ میں چھپی کوئی سی تین حکمتیں ڈھونڈنی ہوتی ہیں۔


    نوٹ

    ہر پوائنٹ کے دو حصے ہوں گے ۔

    اس دن کی روٹین میں سے منتحب کردہ معاملہ
    اس معاملہ میں چھپی ہوئی حکمت







    Last edited by Admin-2; 02-26-2017 at 01:42 PM.

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 11:04 AM
  2. چھٹا مرحلہ کروانے کے مقاصد
    By Admin-2 in forum 6: Real Love Story
    Replies: 0
    Last Post: 02-26-2017, 03:05 PM
  3. دوسرے سٹیپ کےمقاصد
    By Admin-2 in forum 2:بول آئینے بول
    Replies: 0
    Last Post: 02-26-2017, 12:11 PM
  4. دوسرے سٹیپ کےمقاصد
    By Admin-2 in forum Harawal Dasta 1
    Replies: 0
    Last Post: 02-26-2017, 12:11 PM
  5. پہلاسٹیپ کروانے کے مقاصد
    By Admin in forum 1:احساس
    Replies: 0
    Last Post: 02-21-2017, 06:33 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •