1 مثال

:معاملہ
میں نے آج بڑے شوق سے فروٹ چاٹ بنائی اور ٹھنڈی ہونے کے لےے رکھ دی کہ جب ٹھیک سے ٹھنڈی ہو جائے گی تو شام کو کھاﺅںگی۔ فریج کا سوئچ ہل گیا تھا اور فریج بند ہونے کا مجھے پتہ نہ چلا۔ اتفاق سے میرے شوہر کچن میں کسی کام سے گئے تو فریج چلا دیا اور مجھے آکر بتایا کہ فریج بند تھا میں آن کر آیا ہوں۔
:اللہ کا پیار
میرے اللہ کا اتنا پیار کہ میری پسندیدہ چیز کا خیال رکھا کہ فریج چلتی رہے اور وہ ٹھنڈی ہو جائے۔ میرے اللہ کا اس معاملہ میں بہت ڈھیر سا پیار تھا کہ اس نے بند فریج کو چلانے کے لیے میرے شوہر کو وہاں بھیج دیا ۔ورنہ بند فریج میں گرمی میں تو پھل نے شام تک گل جانا تھا اور ضائع ہو جانا تھا۔ یہاں مجھے احساس ہواکہ اللہ مجھ سے بہت پیار کرتا ہے۔ذراذرا سی چیز کا خیال رکھتاہے۔ میرے سوہنے اللہ جی کا مجھ سے پیارتھا کہ میں نے چاٹ صبح بیٹھ کے اتنے شوق اور محنت سے بنائی تھی تو اس نے میری محنت کو ضائع نہ ہونے دیا ۔ اگر خراب ہو جاتی تو مجھے افسوس ہو تا اور پیسے بھی ضائع جاتے۔ اللہ نے اس سے بچایااو ر یہ اس کا مجھ سے پیار ہی تو تھا۔
مثال-2

:معاملہ
آج ایک آنٹی کے گھر گئی ۔ان کی گردن ایک سائیڈ سے تو ٹھیک ہے جب کہ دوسری طرف سے ان کا چہرہ ان کے کندھے سے جڑا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کو دائیں بائیں دیکھنے میں دقت ہوتی ہے۔
:اللہ کا پیار
مجھے اللہ کے پیار کا تب احساس ہوا کہ اس نے مجھے کسی بھی ایسی پریشانی سے محفوظ رکھا جس میں چہرے کو دائیں بائیں موڑنے میں پیش آتی۔ اللہ سوہنا ایسا پیار کرنے والا ہے کہ اس نے مجھے مکمل اعضا سے نوازکے چہرے کی خوبصورتی کو برقرار رکھا۔ اللہ بے حد پیار کرنے والا ہے کہ وہ مجھے لوگوں کی رحم آمیز نظروں سے بچا کر مجھے دل آزاری کی اس کیفیت سے بچانا چاہتا تھاجولوگوں کی نظروں میں خود کے لیے محسوس کرتی۔یہ اللہ کے پیار کی انتہا ہی توہے کہ اس نے کروڑوں انسانوں میں میرا اتنا خیال رکھا۔