User Tag List

Results 1 to 1 of 1

Thread: آٹھواں مرحلہ کروانے کا مقصد

  1. #1
    Administrator
    Join Date
    Feb 2017
    Posts
    1,587
    Thanked: 5
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    آٹھواں مرحلہ کروانے کا مقصد

    آٹھواں مرحلہ
    ماہی میرے نال

    :آٹھواں مرحلہ کروانے کا مقصد
    اس مرحلے میں اللہ کی صفات پر تفکرکر کے ان سے آشنا ہونا سیکھاتے ہیں کہ کیسے اللہ کی یہ صفات اللہ کے بندے پر ازل، دنیا اور ابد میں بھی جلوہ گر ہوتی رہتی ہیں۔

    اللہ کی صفات کی ہر زمانے میں اپنے پر جلوہ گری کے پردے ہم پر کھلتے ہیں تو اندر یہ یقین راسخ ہونے لگتا ہے کہ اللہ تو ازل سے ابدتک ہر وقت ہم پر اپنی صفات کی جلوہ گری سے ہمارے ساتھ ہے ۔اور اس ازلی و ابدی تعلق پر یقین کی وجہ سے اللہ پر ایمان مضبوط ہونے لگتا ہے۔

    اللہ کی صفات کی گہرائی اور اس کی شان کی وسعت کے احساس جب ہمارے دل میں اترتے ہیں کہ وہ ازل میں
    بھی ہم پر یوں اپنی صفات کی جلوہ گری کر رہا تھا تو دنیا میں بھی ان صفات کی خود پر جلوہ گری کا احساس یقین کی صورت میں دل پر اترتا ہے۔ یہ یقین ہمیں ہر وقت اس تلاش اور تجسس میں رکھتا ہے کہ کیسے کیسے ، کہاں کہاں اور کس طرح اللہ کی صفات ہم پر جلوہ گر ہو رہی ہیں ۔اور یہی یقین جب دل میں راسخ ہو تا ہے تو اللہ کے ساتھ قربت اور محبت کا تعلق مضبوط ہوتا چلا جاتا ہے۔

    جب ازل میں اللہ کی صفات کی آشنائی ہم پر کھلتی ہے تو ہمارے اندر اللہ کی صفات کی ہر ہر لمحہ ہم پر دنیا میں جلوہ گری ہونے کا یقین اترتا ہے ۔ اس طرح لمحہ لمحہ اللہ کی صفات پرت در پرت کھلنے لگتی ہیں۔ جب ہمارے اندر یہ یقین راسخ ہو کہ اللہ ہم پر اپنی صفات کی جلوہ گری کر رہا ہے تو پہلے یہ یقین اندر اترتا ہے کہ جب ہم ابد کی طرف قدم بڑھائیں گے تو تب بھی اللہ کی صفات کی جلوہ گری ہم پر ایسے ہی ہو گی اور وہ تب بھی ہمیں نہیں چھوڑے گا۔ ازل اور دنیا میں اللہ کا اپنی صفات کے ساتھ ہم پر مہربان ہونا ہمارا یقین بڑھاتا ہے کہ وہ ابد میں بھی اپنی تمام صفات کی جلوہ گری ہم پر ایسے ہی کرے گا۔

    روزِ ازل سے روح میں اتری آشنائی کی بنیاد پر ازل ،دنیا اور ابد میں اللہ کی صفات سے آشنائی کی حقیقت کے در جب ہم پر کھلتے ہیں تو روح اپنے مالک حقیقی سے قربت کے سفر میں آگے بڑھتی چلی جاتی ہے۔

    ٹریننگ کرنے والے کے لیے ہدایات

    اس مرحلے کا نام ہے ماہی میرے نال
    اس میں
    ٹریننگ کرنے والے نے اللہ کی صفت اور شان میں تفکر کر کے بتانا ہے کہ وہ صفت کیسے اس پر،پرت در پرت کھلی۔
    لیکن اللہ کی وہ صفت ہر زاویے اور ہر زمانے میں صرف ٹریننگ کرنے والے نے اپنے سے ہی تعلق کے حوالے سے بتانی ہے۔
    کسی تیسرے کے تعلق یا چیز کے حوالے سے نہیں بتانااور نہ ہی اس میں کوئی واقعات بتانے ہیں۔
    کوشش کرنی ہے کہ ایک صفت میں زیادہ سے زیادہ اندر کی وسعت کے ساتھ اسی صفت کے پردے اتارنے ہیں۔

    نوٹ
    اس میں ہر صفت /شان کو ان زمانوں میں بتانا ہے۔
    ازل
    دنیا
    ابد

















    Last edited by Admin-2; 02-26-2017 at 04:23 PM.

Similar Threads

  1. Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 05:48 PM
  2. Replies: 0
    Last Post: 03-05-2017, 11:04 AM
  3. Replies: 0
    Last Post: 03-04-2017, 05:25 PM
  4. چھٹا مرحلہ کروانے کے مقاصد
    By Admin-2 in forum 6: Real Love Story
    Replies: 0
    Last Post: 02-26-2017, 03:05 PM
  5. کوئ نماز قرآن چوں لبھدے نیں.....
    By Rah Ghuzar in forum Deegar Kalam
    Replies: 0
    Last Post: 02-24-2017, 11:11 PM

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •