بچانے والا
ازل
اللہ سوہنے نے ازل ہی میں میری روح کو تخلیق کر کے مجھ سے اپنے واحد ہونے کا اقرار کروا کر شرک جیسے گناہ سے بچا لیا۔
اللہ نے ازل ہی میں مجھے اپنے پیارے حبیب حضرت محمدمصطفیﷺکی امت میں شامل

کر کے کسی اور امت میں شامل ہوکے گمراہ ہونے سے بچا لیا۔
اللہ نے ازل میں میری روح کو اشرف المخلوقات کی روح تخلیق کر کے مجھے جانور یا حیوان ہونے کی غافل زندگی گزارنے سے بچا لیا۔
اللہ نے ازل ہی میں میری روح کو اپنی آشنائی عطا کر کے ظلمت کے اندھیروں سے بچا لیا۔
اللہ نے ازل ہی میں میری روح کو جسم کا لباس دینے کیلئے ماں باپ کا انتخاب کر کے مجھے بے نام ہونے سے بچا لیا۔
اللہ نے ازل سے ہی ماں کے پیٹ میں مجھے ہر قسم کی بیماری سے بچا کر پروان چڑھایا۔
اللہ نے ازل سے ہی میری ماں کے پیٹ میں خوراک کا انتظام کر کے بھوکا رہنے سے بچایا۔
اللہ نے ازل سے ہی ماںکے پیٹ میں میرے جسم کی صحیح اور مناسب نشوونما کی اور مجھے ہر قسم کے نقص سے بچایا۔
ازل میں ہی اللہ نے ماں کے پیٹ کے اندھیرے میں چہرے کی خوبصورت مصوری کر کے مجھے بد صورتی سے بچا لیا۔
اللہ نے ازل سے ہی ماں کے پیٹ میں مقررہ مدت تک میری نشوونما کر کے مجھے وقت سے پہلے پیدا ہونے سے بچا لیا۔
دُنیا
اللہ نے دنیا میں میری پیدائش کے بعد میری ماں کو زندگی عطا کر کے مجھے ماں کے پیار سے محروم ہونے سے بچا لیا۔
اللہ نے مجھے دنیا میں مسلمان گھرانے میں پیدا کر کے غیر مسلم ہونے سے بچا کر میری بخشش کی راہ کھولی۔
اللہ نے دنیا میں آتے ہی ماں کے دودھ سے کھانے کا انتظام کر کے مجھے بھوکا رہنے سے بچا کر میری صحیح نشوونما کی۔
اللہ نے دنیا میں میرے والدین کو میری پرورش کا ذریعہ بنایا اور مجھے بے آسرا ہونے سے بچایا۔
اللہ نے دنیا میں قرآنِ پاک کی تعلیم دِلوا کر مجھے جہالت کے اندھیروں میں ڈوبنے سے بچایا۔
اللہ نے دُنیا میں نعمتوں کا شکر عطا کر کے مجھے ناشکری سے بچا کر اپنے پسندیدہ لوگوں میں شامل کیا۔
اللہ نے مجھے دنیا میں اپنے گناہوں اور عیبوں کا احساس عطا کر کے دل میں ندامت کا احساس بیدار کیا اور مجھے گناہوں پر ڈٹے رہنے سے بچا لیا۔
اللہ نے دنیا میں میرے عیبوں کی پردہ پوشی کر کے لوگوں کی نظروں میں بے عزتی سے بچا لیا۔
اللہ نے مجھے اپنی رضا اور خوشی پانے کی چاہت اور جذبہ عطا کر کے دنیا کی رنگینیوں میں پھنسنے سے بچا لیا۔
اللہ نے دنیا میں مجھے اپنا یقین اور پہچان کر کے مظلومیت اور مایوسی سے بچا لیا۔
اللہ نے دنیا اپنے انعام یافتہ لوگوں کا ساتھ عطا کر کے مجھے نقصان اور خسارے سے بچا لیا۔
اللہ نے مجھے اپنا پیغام پہنچانے اور حق بات کرنے والے لوگوں میں شامل کر کے زبان اور وقت کا غلط استعمال کرنے سے بچایا۔
اللہ نے دنیا میں مجھے صحیح عقیدہ رکھنے والے لوگوں میں شامل کر کے بے عقیدہ ہو کر حشر میں شرمندہ ہونے سے بچا لیا۔
اللہ نے دنیا میں اپنی منزل کو پانے کی چاہت اور طلب عطا کر کے بے مقصد زندگی گزارنے سے بچا لیا۔
اللہ موت کے وقت اپنا ذکر کروا کر میرے لیے آسانیاں کرے گا اور نزاع کے وقت کی پریشانیوں اور سختیوں سے بچا لے گا۔

ابد
اللہ ابد میں میرے بے روح جسم کیلئے غسل اور کفن کا انتظام کر کے مجھے گندگی اور بے پردگی کے ساتھ قبر میں جانے سے بچا لے گا۔
اللہ ابد میں بھی اپنے کرم کے سائے میں رکھ کر قبر میں پوچھے جانے والے سوالوں اور سختیوں اور سوالوں سے بچا لے گا۔
اللہ ابد میں میرے مٹی جسم کو قبر کی مٹی میں پناہ عطا کر میرے جسم کو بے حرمتی سے بچالے گا۔
اللہ قیامت کے دن جب سب کی پیاس کی شدت سے زبان باہر آئی ہوں گی تو اللہ حوضِ کوثر سے مجھے پانی عطا کر پلا کر پیاس کی شدت سے بچا لے گا۔
اللہ ابد میں پیارے آقاﷺ کی شفاعت عطا کر کے خسارے میں رہنے والے لوگوں میں شامل ہونے سے بچالے گا۔
اللہ اس دن کے سخت امتحان میں پل صراط کو پار کرتے وقت اپنے ایمان کی روشنی عطا کر مجھے پل صراط سے گرنے سے بچالے گا۔
اللہ سوہنا ابد میں نامہ اعمال میرے دائیں ہاتھ میں پکڑا کر، مجھے بائیں ہاتھ میں نامہ اعمال والوں میں شامل ہونے سے بچا لے گا۔
اللہ ابد میں مجھے پیارے آقاﷺ کے جھنڈے تلے جمع کر کے گمراہ لوگوں میں شامل ہونے سے بچا لے گا۔
اللہ سوہنا مجھے ابد میں جنت میں پیارے آقاﷺ کا قرب عطا کر کے مجھے اس قرب سے محروم رہنے والوں میں شامل ہونے سے بچا لے گا۔
اللہ ابد میں اپنا دیدار عطا کر کے مجھے اس سعادت کو نہ پانے والوں میں شامل ہونے سے بچا لے گا۔
جنت میں ہمیشہ کیلئے پیارے آقاﷺ کا قرب اور ساتھ عطا فرما کران ﷺ سے دور ہونے کے غم سے بچا کر اللہ جو زندگی عطا کرے گا وہی اصل زندگی ہوگی۔