محبتِ اہل بیت اطہارؑ

حضرت سلمان فارسی ؓسے روایت ہے پیارے آقائے دو جہاں علیہ صلوة و السلام نے فرمایا
”جس نے حسنؑ اور حسین ؑ سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی ۔اور جس نے مجھ سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی اور جس نے اللہ سے محبت کی اسے جنت میں داخل کر دیا“
اے اللہ ...!جن سے ہمارے پیارے آقاﷺ کی محبت کا یہ عالم ہے ان ہستیوں سے سچی محبت ہمارے دِلوں میں بھی پیدا کر دے۔ آمین
﴿
حضرت ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضورﷺ کو یہ فرما تے سنا
” میرے اہل بیت تم لوگوں کے لیے حضرت نوح ؑ کی کشتی کی مانند ہیں جو شخص کشتی میں سوار ہوا اس نے نجات پائی۔ اور جو کشتی میں سوار ہونے سے رہ گیا وہ ہلاک ہوا“۔
اللہ ہمارے دِلوں کو اہل بیت سے سچی محبت کا احساس عطا کر دے۔ آمین
﴿
حضرت بریدہ ؓ سے روایت ہے
پیارے آقائے دو جہاں علیہ صلوة و السلام کو عورتوں میں سب سے زیادہ محبت حضرت بی بی فاطمہ ؓ اور مردوں میں سب سے زیادہ محبت حضرت علی ؓ سے تھی۔
اللہ ہمارے دلوں کو پیارے آقائے دوجہاںﷺ کی محبوب ہستیوں سے محبت کا سچا احساس عطا کر دے۔ آمین
﴿
حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو جہاں ﷺ نے فرمایا
” اگر کوئی شخص بیت اللہ شریف کے ایک گوشے مقام ابراہیمؑ کے درمیان چلاجائے اور نماز پڑھے اور روزے رکھے پر وہ اہل بیت کی دشمنی پر مر جائے تو وہ جہنم میں جائے گا“
﴿
القرآن سورة التوبہ آیت 111میں اللہ کا فرمان ہے
” بیشک اللہ نے ایمان والوں سے ان کی جانوں کو اور ان کے مالوں کو اس بات کے عوض خرید لیا کہ ان کو جنت ملے گی“
اور دین اسلام کی بقاکے لیے جان و مال اور اولاد کی جو قربانی آلِ رسول نے دی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ وہ ہی تو جنت کے سردار ہیں ۔
اللہ ہمیں ان سردار انؑ جنت کی سچی محبت عطا کر دے۔ آمین
﴿
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ پیارے آقائے دو جہاںﷺ نے فرمایا
جس نے مجھ سے محبت کی اس پر لازم ہے کہ وہ ان دونوں یعنی حضرت امام حسن ؑاور حضرت امام حسینؑ سے بھی محبت کرے۔
اللہ ہمیں اہل بیت اطہار سے سچی محبت کے احساس عطا کر دے۔آمین
﴾﴿