زندگی
اللہ نے ازل میں مجھے تخلیق کر کے اپنے ایک ہونے کا اقرار لے کر دنیا میں بھٹکنے سے بچایا اور یہی اقرار میری زندگی ہے۔
پیارے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیﷺ کی امت میں شامل کر کے کسی اور امت میں شامل ہونے سے بچایا میرے لیے تو اصل زندگی یہی تھی۔
اللہ نے میری روح کو انسان کے روپ میں بنا کر جانور کے روپ سے بچا کر مجھے اپنا بندہ پیدا کیا یہی بندگی میری زندگی ہے۔
ازل سے ہی مجھے اپنی آشنائی اور قربت عطا کر کے جو زندگی دی اس نے مجھے بھٹکنے اور محرومی سے بچایا۔ یہ آشنائی اور قربت میری زندگی ہیں۔
مسلمان گھرانے میں پیدا کر کے غیر مسلم ہونے سے بچا کر زندگی دی۔
اپنے دین کا علم عطا کر کے جہالت کے اندھیروں سے بچا کر عمل کر راہ دکھائی ۔ اسی عمل کی راہ پر بڑھتے رہنامیری زندگی ہے۔
میرے لیے یہی زندگی تھی جب مجھے اللہ نے محمدی حسینی سلسلہ میں شامل کر کے گناہوں کی زندگی سے بچایا۔
رہبر و رہنما کو ہدایت کا ذریعہ بنا کر مجھے بھٹکنے سے بچا کر اصل زندگی دی۔اب یہی ہدایت کی راہ امتیوں کو دکھانے کی کوشش کرنا میری زندگی ہے۔
حضرت امام حسین ؑ کے حق کے علم کی سربلندی کے مشن میں شامل ہو کر کام کرنا ہی میری زندگی ہے۔
مرتے وقت اللہ جب ایمان کی حالت میں اٹھائے گا اس وقت کلمہ زبان پر جاری ہونا میری حقیقی زندگی ہے۔
میرے لیے یہ اصل زندگی ہو گی جب پیارے آقائے دو جہاںحضرت محمد مصطفیﷺ کی شفاعت نصیب ہوگی اور خسارے والوں میں شامل ہونے بچوں گی۔