تاریخ ِ اسلام اور شہادتیں

تاریخِ اسلام میں بےشمار شہادتیں ہوئیں اور ہر شہادت اپنی جگہ ایک نمایاں اہمیت ، انفرادی قدر و منزلت اور مقام کی حامل ہے۔ہر شہادت میں اسلام کی بقاءودوام، آقا ﷺ کے دین اور آپ ﷺ کی سنتِ مبارکہ کی حیات ِ جاوداں کے راز پوشیدہ ہیں۔یہی وجہ ہے کہ تاریخِ اسلام میں ہر شہادت اپنی جگہ اہم شمار کی جاتی ہے لیکن شہادتِ امامِ حسینؑ کا واقعہ کئی اعتبارسے باقی تمام شہادتوں سے مختلف اور منفرد ہے۔اس کی انفرادیت کی ایک وجہ یہ ہے کہ آپؓ خانوادہ

رسول ﷺ کے چشم و چراغ تھے۔ اور ایسے چشم و چراغ کہ جنہوں نے بارگاہ ِ رسالت ﷺ کی گود میں پرورش پائی تھی۔آپ ﷺ کے مبارک کاندھوں پر سواری کی تھی۔آپ ﷺ کے لعابِ دہن کو اپنی غذا بنایا تھا ۔اور جنہیں نبیِ کریم ﷺ کا بیٹا ہونے کا شرف حاصل تھا۔اس لیے غربت ، پردیس اور مظلومیت کی حالت میں یزیدیوں کے ہاتھوں شہادت باقی شہادتوں پر ایک نمایاں فوقیت اور برتری رکھتی ہے۔