کوفہ میں مسلم بن عقیل ؓ کا والہانہ استقبال

ٍ حضرت مسلم بن عقیل ؓ اپنے کچھ ساتھیوں اور دو بیٹوں ،جو آپؓ کو بہت پیارے تھے، ان کو ساتھ لے کر کوفہ روانہ ہوئے۔آپ ؓ نے کوفہ پہنچ کر مختار بن عبید ؓ کے مکان پر قیام فرمایا۔کوفہ کے شیعانِ علیؓ نے آپؓ کا شاندار استقبال کیا اور حضرت امام حسین ؓ کے نمائندہ کے طور پر جوق در جوق آپ ؓ کے ہاتھ پر بیعت کرنے لگے۔یہاں تک کہ پہلے ہی دن بارہ ہزار افرادنے حضرت مسلم بن عقیل ؓ کے ہاتھ پر حضرت امام حسین ؓ کے حق میں بیعت کر لی ۔پھر اس تعداد میں اضافہ ہو تا گےا حتیٰ کہ ان کی تعداد اٹھارہ ہزار تک پہنچ گئی ۔آپ ؓ نے لوگوں کے شوق ، عقیدت و محبت ، جوش ولولہ دیکھ کر حضرت امام حسینؓ کو خط لکھا کہ بھائی جان !حالات دعوتِ حق اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے لیے ساز گار ہیں۔آپ ؓ بلا تامل اور بلا جھجک تشریف لائیں ۔
(البدایہ و النہایہ