باطل الرٹ7

باطل اور باہمی طاقت

جہاں ایک مرکز پر رہتے ہوئے بہت سے لوگ اپنے رہنما کے زیر ِتربیت رہ کر حق کی راہ پر مل کر آگے بڑھ رہے ہوں۔ تو ایک دوسرے کی کامیابی کے لیئے بھی دعا کی اور کروائی جاتی ہے۔ باطل دوسروں کے ساتھ دعائیں یا ورکنگ کرنے کو اس زاویہ سے دکھائے گا کہ اگر اس وقت خود پر ورکنگ کریں تو زیادہ اچھا ہے آخر میرا بھی تو سفر ہے ۔مجھے بھی اپنے لیے ٹائم چاہیے۔ یہ ٹائم میں اپنے لیے کیوں نہ استعمال کروں۔اب اس کے پیچھے باطل کی بہت گہری چال ہو گی کیونکہ ایک دوسرے کے لیے دُعا کرنے کے ذریعے ہم سب ایکد وسرے کا ہاتھ تھام کر کڑے میں ڈالے کڑے کی طرح ایک زنجیربن جاتے ہیں جس نے سب کو آپس میں باہم مضبوطی سے پکا باندھ رکھا ہو تا ہے۔ دوسروں کے ساتھ ورکنگ بھی ہمارے اپنے سفر میں فائدہ مند ہے۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو سمجھا کر نکالنے میں یا کسی کے ساتھ اس کے کچھ پوائنٹس ڈسکس کر کے نکالنے سے نہ صرف ہم کسی کی مدد کر رہے ہو تے ہیں بلکہ ہمارا اپنا اندر کھلتا ہے۔ اور منزل کی جانب کی راہ آ سان ہو جا تی ہے۔
اب باطل جب اپنی چال میں پھنسا رہا ہو گا تو ایسے میں یہ ہو گا کہ وہ ہمارے لیے ہمارے سفر کو اتنا اہم بنا کر پیش کرے گا کہ کسی کے لیے دُعا کرنا یا ورکنگ ہمیں غیر اہم یا وقت کا ضیاع لگنے لگے گا۔ اور ایسا کر کے اصل میں وہ ہمیں اپنی ہی ذات میں پھنسا رہا ہو گا۔ اور اگر ہم نے اس وقت اپنی ذات کو اہمیت دیتے ہوئے خود کو اس باہمی محبت کی زنجیر سے الگ کر لیا۔ تو اب باطل کے لیے میدان خالی ہو گا اور وہ ہمیں آسانی سے پھنسا کر اپنے حق کے سفر سے بھی کسی نہ کسی طرح روکنے کے ہتھکنڈے آسانی سے استعمال کرے گا کیونکہ ہم اپنی ذات کو اہمیت دے کر پھنسنے کا پہلا قدم تولے ہی چکے ہوتے ہیں۔ ایسی کسی بھی صورتحال میں پہلے قدم پر ہی باطل کا منہ توڑ کر نہ صرف خود کو اس وار سے بچائیں۔ بلکہ کوئی بھی باطل کے ہاتھوں پھنس کر جب بھی مدد کے لیے پکارے تو اس کے ساتھ ورکنگ اور دُعا کر کے اسے باطل کے شکنجے سے نکالنے میں مدد دیں۔ اور باہمی محبت کی زنجیر کو اور مضبوط کر تے جائیں تاکہ باطل کو کسی حق کے راہی کی راہ روکنے کا کوئی موقع نہ ملے ۔